شحنۂِ حق

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 346 of 548

شحنۂِ حق — Page 346

روحانی خزائن جلد ۲ ۳۳۲ شحنه حق مساجد ، مدارس اسلامیہ میں دیکھو صد ہالڑکوں اور لڑکیوں کو پاؤ گے کہ قرآن شریف آگے رکھے ہیں اور با ترجمہ پڑھ رہے ہیں یا حفظ کر رہے ہیں اب سچ سچ کہو کہ اس کے مقابل وید کا کیا حال ہے اور خود ایما نا اپنے ہی کانشنس سے پوچھ کر دیکھو کہ وید کی حالت کو اس سے کیا نسبت ہے تو اس سے ہی تم سمجھ سکتے ہو کہ کس کتاب کے شامل حال نصرت الہی ہے اور کونسی کتاب اپنی تعلیموں میں شہرت تام پا چکی ہے یوں تو متعصبوں کا تعصب خدا ہی مٹاوے تو مٹ سکتا ہے لیکن غور کرنے والی طبیعتیں سمجھ سکتی ہیں کہ آج کل آریوں کی کارروائی وید کی نسبت چوروں کی طرح ہو رہی ہے نہ ویدوں کے ترجمے اردو انگریزی میں آپ شائع کریں اور نہ شائع شدہ کو منظور رکھیں ۔ بھلا میں پوچھتا ہوں کہ مثلاً اگر وہ ترجمہ رگ وید جو دہلی سوسائٹی نے چھاپا ہے اور لاکھوں آدمیوں میں مشہور ہو چکا ہے صحیح نہیں ہے اور موجب فتنہ ہے تو تین قصور ہیں اول یہ کہ بڑی تحقیق اور دعوئی سے انہوں نے پر چہ دھرم جیون میں کئی دفعہ یہ مضمون شائع کیا ہے کہ ویدان کم فہم لوگوں کے خیالات ہیں کہ جو حقیقت میں آگ وسورج و پانی وغیرہ کو اپنا پرمیشر سمجھتے تھے اور ان کی عقل بھی اسی قدر تھی۔ دوسرے یہ جرم کہ انہوں نے اپنے اسی پر چہ میں یہ بھی شائع کر دیا کہ ویدوں میں لکھا ہے کہ اگر کسی عورت کے اولاد نہ ہو تو وہ ایک دوسرے شخص سے کہ جو دراصل اس کا خاوند نہیں ہے اولا وحاصل کرنے کے لئے صحبت کر سکتی ہے۔ اس عمل کا نام ویدوں میں نیوگ ہے اور لائق پنڈت دیا نند جی اس عمل کے جاری رکھنے کے لئے ستیارتھ پر کاش میں آریوں کو بہت تاکید کرتے ہیں کہ اس طور پر ان کی عورتیں ضرور اولاد حاصل کرتی رہیں بے اولادنہ ر ہیں۔ تیسرے یہ قصور کہ انہوں نے اپنے پر چہ دھرم جیون میں بحوالہ پر چہ آریہ درپن وغیرہ اور خود اپنی تحقیق کے رو سے بیان کیا کہ دیانند جی ہندوؤں کے اوتاروں کو بُرا کہتے ہیں باوا نانک صاحب کا نام فریبی اور مکار اور ٹھگ رکھتے ہیں۔ مگر خود ان کی ذاتی کر تو تیں ایسی ہیں کہ ان کی تمام زندگی میں دنیا طلبی ہی ان کا اصول رہا جس سے کیا فریب ہی کیا یاں تک کہ ماں اور باپ سے