شہادة القرآن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 312 of 502

شہادة القرآن — Page 312

روحانی خزائن جلد ۶ ۳۱۰ شهادة القرآن لفظوں میں مسیح موعود ہی نام ہونا چاہیے نہ اور کچھ ۔ اس خبر کو سمجھنے کے لئے پہلے مندرجہ ذیل آیات کو یکجائی نظر سے دیکھ لینا چاہیے مثلاً یہ آیات وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَافِيْهَا مِنْ رُّوحِنَا وَجَعَلْنَهَا وَابْنَهَا ايَةً لِلْعَلَمِينَ إِنَّ هَذِةٍ أُمَّتُكُمُ أمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ - وَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ كُلَّ إِلَيْنَا رَجِعُوْنَ حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُوْنَ * - وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ فَإِذَا هِيَ شَاخِصَةٌ أَبْصَارُ الَّذِيْنَ كَفَرُوا يُوَيْلَنَا قَدْ كُنَّا فِي غَفْلَةٍ مِنْ هُذَا بَلْ كُنَّا ظُلِمینَ کے یعنی خدا تعالیٰ نے اس عورت کو ہدایت دی جس نے اپنی شرم گاہ ۱۵ کو نا محرم سے بچایا ۔ پس خدا نے اس میں اپنی روح کو پھونک دیا اور اس کو اور اُس کے بیٹے کو دنیا کے لئے ایک نشان ٹھہرایا اور خدا نے کہا کہ یہ اُمت تمہاری ایک ہی اُمت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں سو تم میری ہی بندگی کرو مگر وہ فرقہ فرقہ ہو گئے اور اپنی بات کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور باہم اختلاف ڈال دیا اور آخر ہر ایک ہماری ہی طرف رجوع کرے گا ۔ اور تمام فرقے ایسی ہی حالت پر رہیں گے یہاں تک کہ یا جوج اور ماجوج کھولے جائیں گے اور ہر یک بلندی سے دوڑتے ہوں گے اور جب تم دیکھو که یا جوج ماجوج زمین پر غالب ہو گئے تو سمجھو کہ وعدہ سچا مذہب حق کے پھیلنے کا نزدیک آ گیا اور وہ وعدہ یہ ہے هُوَ الَّذِی اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُل؟ اور پھر فرمایا کہ اس وعدہ کے ظہور کے وقت کفار کی آنکھیں چڑھی ہوں گی اور کہیں گے کہ اے وائے ہم کو ۔ ہم اس سے غفلت میں تھے بلکہ ہم ظالم تھے یعنی ظہور حق بڑے زور سے ہوگا اور کفار سمجھ لیں گے کہ ہم خطا پر ہیں ۔ ان تمام آیات کا ماحصل یہ ہے کہ آخری زمانہ میں دنیا میں بہت سے مذہب پھیل جائیں گے اور بہت سے فرقے ہو جائیں گے پھر دو قو میں خروج کریں گی جن کا عیسائی مذہب ہوگا اور ہر یک طور کی بلندی وہ حاصل کریں گے اور جب تم دیکھو کہ عیسائی مذہب اور عیسائی حکومتیں دنیا میں ید نوٹ۔ حز قیل ۳۸ باب اور ۳۹ باب آیت ۶٫۵ روضۃ الصفا بیان اقلیم چهارم پنجم و ششم و تفسیر معالم - منه الانبياء: ۹۴۳۹۲ الانبياء: ۹۸،۹۷ الصف: ١٠