سَت بچن — Page 187
روحانی خزائن جلد ۱۰ ۱۸۷ ست بیچن اور کوئی کسی قسم کا عذر اور شک نہیں کرتا اور کسی کو اس کی تسلیم اور تصدیق میں انکار نہیں ہے۔ الراقم آپ کا نیازمند نیاز بیگ از ملتان ۲۸ ستمبر ۱۸۹۵ء یہ وہ خط ہے جو میرزا صاحب مقدم الذکر نے کمال تحقیقات کے بعد ہماری طرف لکھا اور اس کے ساتھ انہوں نے نہایت محنت اور تحقیق سے ایک نقشہ موقعہ چلہ کا بھی مرتب کر کے بھیج دیا ہے اور وہ یہ ہے۔ مراوحش يا الله شرق + نوٹ :اللہ کا اسم قرآنی اسماء میں سے اسم اعظم ہے اور باوا صاحب کا یا اللہ اپنے ہاتھ سے لکھنا اور پھر اُس کے نیچے اپنے ہاتھ کی شکل بنا کر رکھ دینا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اسے وہ اللہ جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ظاہر ہوا دیکھ کہ میں تیری طرف آ گیا ہوں اور تیرا تابعدار ہو گیا ہوں سو تو رحم کر کے میری دستگیری کر کہ میں تیرے ہی آستانہ پرگرا ہوں ۔ منہ