سَت بچن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 161 of 550

سَت بچن — Page 161

روحانی خزائن جلد ۱۰ ۱۶۱ ست بچن جس پر نعوذ باللہ نقل کفر کفر نباشد ۔ یہ نا پاک کلام لکھا گیا اور پھر وہ مکان بھی ناپاک ہو گیا جس میں ۴۱) یہ رکھا گیا اور پھر با وا صاحب کو کیا کہیں جو ایسے نا پاک چولے کو پہنی پھرے جس میں پہلی نظر میں ہی لا اله الا الله محمد رسول اللہ لکھا ہوا نظر آتا ہے چاہئے تھا کہ وید کی شرتیاں لکھا کر کوئی چولہ پہنتے تا اُس کی برکت سے مکتی ہو جاتی۔ اے نالائق آریو ! کیوں اس قدر با وا صاحب کی بے ادبی کر رہے ہو کیا وہ گالیاں بس نہیں تھیں جو ایک نااہل پنڈت نے اپنی ستیارتھ پر کاش میں دیں کیا با واصاحب کے لئے کوئی بھی غیرت کرنے والا باقی نہیں رہا !!! بیشک وہ چولا اپنی اُن تمام پاک آیتوں کے ساتھ جو اُس پر لکھی ہوئی ہیں باوا صاحب کی ایک پاک یادگار ہے اور پاک ہے وہ مکان جس میں وہ رکھا گیا اور پاک ہے وہ کپڑہ جس پر وہ آیات لکھی گئی ہیں اور پاک تھا وہ وجود جو اُس کو پہنے پھرتا تھا اور لعنت ہے اُن پر جو اس کے برخلاف کہیں اور مبارک وہ ہیں جو چولا صاحب کے کلام سے برکت ڈھونڈھتے ہیں۔ یہی پاک چولا ہے سکھوں کا تاج یہی کابلی مل کے گھر میں ہے آج یہی ہے کہ نوروں سے معمور ہے جو دور اس سے اُس سے خدا دور ہے یہی جنم ساکھی میں مذکور ہے جو انگد سے اس وقت مشہور ہے اسی پر وہ آیات ہیں بینات کہ جن سے ملے جاودانی حیات یہ نانک کو خلعت ملا سرفراز خدا سے جو تھا درد کا چارہ ساز اس سے وہ سب راز حق پا گیا اسی سے وہ حق کی طرف آگیا اس نے بلا سے بچایا اُسے ہر اک بد گہر سے چھوڑایا اُسے ذرا سوچو سکھو یہ کیا چیز ہے یہ اُس مرد کے تن کا تعویذ ہے یہ اُس بھگت کا رہ گیا اک نشاں نصیحت کی باتیں حقیقت کی جاں