سناتن دھرم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 483 of 566

سناتن دھرم — Page 483

ترجمہ فارسی عبارات صفحہ ۴۴۔اے شیخ میں تو پیر مغاں کا مرید ہوں مجھ سے مت ناراض ہو کیونکہ تو نے صرف وعدہ کیا تھا اس نے پورا کردیا صفحہ ۸۵۔اگرچہ نشان کسی کے اختیار میں نہیں ہوتے مگر میں خدا کی طرف سے ایک نشان کا پتہ بتاتا ہوں۔یعنی وہی خوش قسمت شخص طاعون سے نجات پائے گا جو جھپٹ کر میری چار دیواری کے اندر پناہ لے گا۔مجھے اپنے مالک کی اور اُس کی بزرگی کی قسم ہے کہ میری یہ سب باتیں خدا پاک کی وحی سے ہیں۔کسی اور بحث کی کیا ضرورت ایسے شخص کے لئے جس کا دل میرے انکار کی وجہ سے تاریک ہو چکا ہو یہی بات کافی ہے۔جو وعدہ میں کرتا ہوں اگر وہ جھوٹا ثابت ہو تو بے شک جائز ہے کہ سب مجھ سے لڑنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں صفحہ ۹۲۔مجھے ہر لحظہ خدا کی طرف سے مدد آرہی ہے اہل بصیرت کہاں ہیں جو اسے آنکھ کھول کر دیکھیں صفحہ ۴۰۶۔میں نے اس ذلیل بت کے ہاتھ چومے خدا کرے کہ اس بت پر بھی اور بت پرست پر بھی خدا کی لعنت برسے صفحہ ۴۴۶۔جب تیرے دانتوں میں کیڑا لگ جائے تو وہ تیرے دانت نہیں رہے حضرت انہیں اکھاڑ پھینکیے صفحہ ۴۶۰۔ہر قسم کی تعریف کو تیرے ساتھ پختہ تعلق ہے کوئی کسی کے دروازہ پر بھی جائے تیرے ہی دروازہ پر ہے