روئداد جلسۂ دعا — Page 647
۔قادیان کے مقام پر آسمان سے نیچے آیا۔اس زمانہ میں مردہ زمین پر ابر بہار برسا ہے۔۔اس کی تصدیق کی خاطر آسمان سے ندا آئی (نیز) سورج اور چاند، ماہ رمضان اور تاجدار ستارہ۔نیک سیرت عیسیٰ اور مہدی آخر زماں جنگ (و جدال) کے خیال کی تردید کے لئے آیا ہے۔ان جنگجو غازیوں کی سرکوبی کے لئے (اور)وہ جن کے کردار سے اسلام بہت شرمسار ہے۔یہ امام وقت آگیا ہے تاکہ صدق اور راستی سے ایمان کے راز کو دنیا پر آشکار کرے۔خدائے ذوالمنن کے قرآن میں ملک الناس نے کہا (اور) یہ اس بادشاہ کے وجود کی طرف ایک واضح اشارہ ہے۔ہر وہ شخص جو عادل بادشاہ کا شکر ادا نہیں کرتا خدا کی نعمتوں کا ایسا منکر ذلیل و خوار ہوتا ہے۔اس پاک نبی اور انبیاء کے تاجدار نے کسریٰ کے دور کو بھی عزت اور افتخار عطا کردیا۔اس ذات کریم کا فرمان ہے کہ نیکوں کے ساتھ نیکی کر، بد اندیشوں اور بد کردار نیکوں سے منہ بسور۔مخلوق خدا کے لئے حق شناسی فرض ہے۔خدائے حق کی نعماء کا کفر کرنے والوں کا ٹھکانہ بہت برا ہے۔الغرض ہندوستان کے اس بادشاہ کے پاک عہد میں اس کے احسان سے باد خزاں بہار ہوگئی ہے۔اس سلطنت کے عدل کا سایہ ہر طرف پھیل گیا۔اسی زمانہ میں دنیا میں مہدی کامگار نازل ہوا۔یہ گورنمنٹ ہم پر خدائے پاک کا سایہ ہے اور بد کردار ظالموں کے عہد کو (بھی ذرا) یاد رکھنا چاہیے صفحہ ۶۳۱۔جس نے بھی سکھوں کا عہد دیکھا، اس کو ظلم یاد ہے۔انہوں نے بے شمار جور و ستم کئے۔ان کے مظالم سے دنیا ایک تاریک رات کی مانند تھی کہ اچانک پر نور بادشاہ کا طلوع ہوا۔یہ مبارک سلطنت جب ہم پر سایہ فگن ہوئی تو خدا کی مہربانی سے ہماری رات فوراً مبدل بہ صبح ہوگئی۔اس سلطنت کے وجود سے امن اور دولت میسر آئی اور ایمان کے واسطے اوپر سے ایک شاہسوار بھی نازل ہوگیا۔اس کے خدا نے اتمام حجت کے لئے آسمان سے معارف کا خزانہ اور آبدار تیغ عطا فرمائی۔آسمانی نیزہ سے اس نے کانے دجال کو ہلاک کیا اور یک چشمی آتھم کا ٹھکانہ بھی دوزخ ہوئی۔بد خصلت لیکھرام بھی تیغ براں سے قتل کیا گیا اور بد فطرت آریہ بھی اس روز خدا کی طرف سے شرمسار ہوئے