روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 628 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 628

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۲۸ رونداد جلسه دعا (۳۲) صاحب من! مجھے نواب لقنٹ گورنر صاحب بہادر کی جانب سے ہدایت ہوئی ہے کہ آپ کو اطلاع دوں کہ وہ آپ کو اس مبارک بادی کے عوض میں جو آپ نے ان فتوحات کی نسبت دی ہے جو سرکار برطانیہ کو جنوبی افریقہ میں نصیب ہوئی ہیں مسرت آمیز شکر یہ ادا کرتے ہیں۔ آپ کا نہایت ہی فرمانبردار سروینٹ ڈبلیو مرک صاحب قائم مقام چیف سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب چٹھی نمبر ۲۱۱ از جانب ڈبلیو آر اینچ مرک صاحب بہادر ہی۔ایس۔ آئی قائم مقام چیف سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب بخدمت مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان ۔ مورخہ ۲۱ مارچ ۱۹۰۰ ء از مقام لاہور صاحب من ! مجھے اس امر کی ہدایت کی گئی ہے کہ آپ کو اطلاع دوں کہ گورنمنٹ ہند نے بڑی مسرت کے ساتھ آپ کی مبارک بادی کو جو آپ نے سرکار برطانیہ کی اُن فتوحات پر دی ہے جو جنوبی افریقہ میں سرکار موصوف کو حاصل ہوئی ہیں قبول فرمایا ہے۔ آپ کا نہایت ہی فرمانبردار سروینٹ ڈبلیو مرک صاحب قائم مقام چیف سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب ترجمہ چٹھی انگریزی نمبر۷ ۳۰ مورخه ۱۸ راپریل ۱۹۰۰ء مرزا غلام احمد صاحب ساکن قادیان ضلع گورداسپور کے پاس رسید بجنسه بذیل چٹھی دفتر بند نمبری ۲۳۴ مورخہ ۲۶ / مارچ ۱۹۰۰ء بھیجی جائے بحکم صاحب انڈر سکرٹری گورنمنٹ پنجاب دستخط صاحب انڈر سکرٹری ترجمه رسید انگریزی ڈی نمبر ۱۴۳۸۔ لارڈ مٹر کا فنڈ جوٹرانسوال کی بیواؤں یتیموں اور زخمیوں کی امداد کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ از مقام بمبئی مورخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۰ء مرزا غلام احمد ساکن قادیان ضلع گورداسپور اور اس کے مریدوں کی طرف سے ایک رقم تعدادی پانچ سو روپیہ وصول ہوئی۔ چندہ ہذا جو مذکورہ بالا فنڈ کے لئے ہے۔ سبیل مناسب رائٹ آنریبل لارڈ میئر صاحب بہادر کی خدمت میں مرسل ہو۔ دستخط خزانچی کنگ کنگ کمپنی مرتبه مرزا خدا بخش از قادیان