روئداد جلسۂ دعا — Page 622
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۲۲ رونداد جلسه دعا (۳۰) نہیں ہے دس بیس روپے مل جائیں تو اُن کا غازی پین غرق ہو جاتا ہے یہ لوگ ظالم طبع ہیں اور اسلام کو بد نام کرتے ہیں ۔ اسلام با دشاہ وقت اور محسن کے حقوق قائم کرتا ہے یہ دنی الطبع لوگ اپنے پیٹ کی خاطر حدود اللہ کو توڑتے ہیں اور اُن کی رذالت اور سفاہت اور سفا کی کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ ایک روٹی کے لئے بہ آسانی ایک انسان کا خون کر دیتے ہیں ایسا ہی آجکل ہماری گورنمنٹ کو ٹرینسوال کی ایک چھوٹی سی جمہوری سلطنت کے ساتھ مقابلہ ہے وہ سلطنت پنجاب سے بڑی نہیں ہے اور یہ سراسر اُس کی حماقت ہے کہ اُس نے اس قدر بڑی سلطنت کے ساتھ مقابلہ شروع کیا ہے لیکن اس وقت جبکہ مقابلہ شروع ہو گیا ہے ہر ایک مسلمان کا حق ہے کہ انگریزوں کی کامیابی کے لئے دعا کرے۔ ہم کو ٹرنسوال سے کیا غرض جس کے ہزاروں ہم پر احسان ہیں ہمارا فرض ہے کہ اس کی خیر خواہی کریں۔ ایک ہمسایہ کے اتنے حقوق ہیں کہ اُس کی تکلیف سن کر اُس کا پتہ پانی ہو جاتا ہے تو کیا اب ہمارے دلوں کو سر کا ر ا نگلشیہ کے وفادار سپاہیوں کے مصائب پڑھ کر صدمہ نہیں پہنچتا۔ میرے نزدیک وہ بڑا سیاہ دل ہے جسے گورنمنٹ کے دکھ اپنے دکھ معلوم نہیں ہوتے ۔ یا د رکھو جذام کئی قسم کے ہوتے ہیں ایک جذام جسم کو لگ جاتا ہے جس کو کوڑھ کہتے ہیں اور ایک جذام روح کو لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کو عادت بد ہو جاتی ہے۔