روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 613 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 613

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۱۳ روئداد جلسه دعا اور اطمینان کے ساتھ عبادات کو جب ہی بجالا سکتا ہے کہ اس میں چار شرطیں (1) موجود ہوں اور وہ یہ ہیں :۔ اول صحت : اگر کوئی شخص ایسا ضعیف ہو کہ چار پائی سے اٹھ نہ سکے وہ صوم وصلوٰۃ کا کیا پا بند ہو سکتا ہے اور پھر وہ اسی طرح پر حج زکوۃ وغیرہ بہت سے ضروری امور کی بجا آوری سے قاصر رہے گا ۔ اب دیکھنا چاہیے کہ گورنمنٹ کے طفیل سے ہم کو صحت جسمانی کے بحال رکھنے کے لئے کس قدر سامان ملے ہیں ہر بڑے شہر اور قصبہ میں کوئی نہ کوئی ہسپتال ضرور ہے جہاں مریضوں کا علاج نہایت دلسوزی اور ہمدردی سے کیا جاتا ہے اور دوا اور غذا و غیرہ مفت دی جاتی ہیں بعض بیماروں کو ہسپتال میں رکھ کر ایسے طور پر اُن کی نگہداشت اور غور و پرداخت کی جاتی ہے کہ کوئی اپنے گھر میں بھی ایسی آسانی اور سہولت اور آرام کے ساتھ علاج نہیں کرا سکتا ۔ حفظان صحت کا ایک الگ محکمہ بنا رکھا ہے جس پر کروڑہا روپیہ سالانہ خرچ ہوتا ہے قصبات اور شہروں کی صفائی کے بڑے بڑے سامان بہم پہنچائے ہیں گندے پانی اور مواد ر د یہ مضر صحت کے دفع کرنے کے لئے الگ انتظام ہیں ۔ پھر ہر قسم کی سریع الاثر ادویہ طیار کر کے بہت کم قیمت پر مہیا کی جاتی ہیں یہاں تک کہ ہر ایک آدمی چند دوائیں اپنے گھر میں رکھ کر بوقت ضرورت علاج کر سکتا ہے ۔ بڑے بڑے میڈیکل کالج جاری کر کے طبی تعلیم کو کثرت سے پھیلایا گیا ہے یہاں تک کہ دیہات میں بھی ڈاکٹر