پیغام صلح — Page 461
روحانی خزائن جلد ۲۳ ۴۶۱ پیغام صلح اس خدا کو جانتے نہیں ۔ اب دیکھو کہ باوجود یکہ خدا کی تعلیم کی رو سے بت کچھ چیز نہیں ہیں مگر پھر بھی خدا مسلمانوں کو یہ اخلاق سکھلاتا ہے کہ بتوں کی بدگوئی سے بھی اپنی زبان بند رکھو اور صرف نرمی سے سمجھاؤ ۔ ایسا نہ ہو کہ وہ لوگ مشتعل ہو کر خدا کو گالیاں نکالیں اور ان گالیوں کے تم باعث ٹھہر جاؤ ۔ پس ان لوگوں کا کیا حال ہے جو اسلام کے اس عظیم الشان نبی کو گالیاں دیتے اور تو ہین کے الفاظ سے اس کو یا دکرتے اور وحشیانہ طریقوں سے اس کی عزت اور چال چلن پر حملہ کرتے ہیں ۔ وہ بزرگ نبی جس کا نام لینے سے اسلام کے عظیم الشان بادشاہ تخت سے اترتے ہیں اور اس کے احکام کے آگے سر جھکاتے اور اپنے تئیں اس کے ادنی غلاموں سے شمار کرتے ہیں۔ کیا یہ عزت خدا کی طرف سے نہیں ۔ خدا دا د عزت کے مقابل پر تحقیر کرنا ان لوگوں (۳۳) کا کام ہے جو خدا سے لڑنا چاہتے ہیں ۔ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے وہ برگزیدہ رسول ہیں جن کی تائید اور عزت ظاہر کرنے کے لئے خدا نے دنیا کو بڑے بڑے نمونے دکھائے ہیں ۔ کیا یہ خدا کے ہاتھ کا کام نہیں جس میں بیس کروڑ انسانوں کا محمدی درگاہ پر سر جھکا رکھا ہے۔ اگر چہ ہر ایک نبی اپنی نبوت کی سچائی کے لئے کچھ ثبوت رکھتا تھا لیکن جس قدر ثبوت آنجناب کی نبوت کے بارے میں ہیں جو آج تک ظاہر ہور ہے ہیں ان کی نظیر کسی نبی میں نہیں پائی جاتی ۔ آپ لوگ اس دلیل کو نہیں سمجھ سکتے ! کہ جب زمین گناہ اور پاپ سے پلید ہو جاتی ہے ۔ اور خدا کے ترازو میں بدکاریاں اور بد چلنیاں اور بے باکیاں نیک کاموں سے بہت بڑھ جاتی ہیں تب خدا کی رحمت تقاضا کرتی ہے کہ ایسے وقت میں کسی اپنے بندے کو بھیج کر زمین کے فسادوں کی اصلاح کی جائے حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” جس نے “ہونا چاہیے۔ (ناشر)