نزول المسیح — Page 566
روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۶۲ نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے مندرجہ ذیل پیشگوئیاں بتلائیں جو دنیا پر ظاہر ہوچکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳ زنده گواه رویت حضرت رسول کریم کے اس معجزے کے ساتھ مشابہ ہے جس میں کسری ہلاک ہوا تھا اور جس قدر کوئی طالب حق اس میں غور کرے گا اس قدر حق الیقین کے مرتبہ سے نزدیک ہوتا جائے گا۔ اس پیشگوئی کے متعلق آئینہ کمالات اسلام والا اشتہار پڑھو پھر برکات الدعاء کی عبارت غور سے پڑھو پھر وہ اشتہار دیکھو جس میں ایک ہاتھ بنا ہوا ہے جولیکھرام کی طرف اشارہ کرتا ہے پھر وہ کشف غور سے پڑھو جو برکات الدعا کے اخیر صفحہ کے حاشیہ پر ہے پھر ستعرف والا عر بی شعر پڑھو ۔ پھر وہ عربی پیشگوئی پڑھو جو کرامات الصادقین کے اخیر ٹائیل پیج کے صفحہ پر ہے پھر انصاف سے سوچو کہ اس قدر امور غیبیہ کا بیان کرنا کیا کسی مفتری انسان کا کام ہے اور کسی کی قدرت اور اختیار میں ہے کہ محض اپنے منصوبہ سے ایسی خارق عادت اور فوق الطاقت باتیں بیان کر سکے جو آخر اسی طرح پوری بھی ہو جائیں ہم اس جگہ آئینہ کمالات اسلام کا اشتہار جو لیکھرام کی موت کے بارے میں قبل از وقت شائع کیا گیا تھا ذیل میں لکھ دیتے ہیں نا ناظرین کو معلوم ہو کہ کس قوت اور شوکت سے یا اشتہارلکھا گیا تھا اوروہ یہ ہے۔ لیکھرام پیشاوری کی نسبت ایک پیشگوئی واضح ہو کہ اس عاجز نے اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں جو اس کتاب کے ساتھ شامل نزول المسيح تاریخ ظہور پیشگوئی شیخ عبدالرحمن صاحب قادیانی - شیخ عبدالرحیم صاحب۔ پیر منظور احمد صاحب ۔ صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نعمانی۔ میاں نجم الدین صاحب بھیروی۔