نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 565 of 822

نزول المسیح — Page 565

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳ ۵۶۱ نزول المسيح تاریخ ظہور پیشگوئی نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے مندرجہ ذیل پیشگوئیاں بتلائیں جو دنیا پر ظاہر ہوچکیں کرائیں اور ہر جگہ اس مقتول کی ہمدردی کے لئے بڑے بڑے جلسے کئے اور تجویز میں قرار پائیں کہ سال بسال اس ماتم کا ایک دن مقرر کیا جائے تا یہ واقعہ ہمارے دلوں سے بھولنے نہ پائے اور نظموں اور نثروں میں مرغیے اور بین لکھے اور ملک میں شائع کئے اور خدا نے یہ سب کچھ اس لئے ہونے دیا تا پیشگوئی کی عظمت دلوں میں پھیل جائے کیونکہ جس قدر مقتول کو عظمت دی جاوے در حقیقت وہ پیشگوئی کی عظمت ہے وجہ یہ کہ اگر مقتول ایک ذلیل اور حقیر آدمی ہو تو پیشگوئی کو بہت توجہ سے ذکر نہیں کیا جاتا اور اس طرح پر جلد تر وہ بھول جاتی ہے پس خدا نے چاہا کہ لیکھرام کو اس کی قوم بہت کچھ عظمت دیوے تا اس عظمت سے پیشگوئی کی عظمت ثابت ہو۔ اور نیز آریوں کے دل میں ڈال دیا کہ انہوں نے ہمیشہ کے لئے اس کی یادگاریں قائم کیں۔ غرض یہ پیشگوئی ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے اور شیخ نور احمد صاحب مالک مطبع ریاض ہند امرت سر۔ میاں عبدالخالق صاحب امرتسر ۔ میاں قطب الدین صاحب مس گر امرتسر ۔ ڈاکٹر عباداللہ صاحب امرتسر ۔ زنده گواه رویت خدا کی قدرت کہ میرے نشانوں میں سے بہت سا حصہ آریوں نے ہی لیا ہے۔ لالہ شر میت آریہ قادیان کو جو قادیان میں زندہ موجود ہے میں نے خبر دی کہ میری دعا سے اس کے بھائی سمبر داس کی نصف قید تخفیف ہوگی اور میں نے اسے کہا کہ خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ چیف کورٹ سے مثل اپیل ضلع میں آئے گی اور نصف قید معاف کی جائے گی مگر اس کے رفیق کی قید کا ایک دن بھی معاف نہیں ہوگا اور نیز اس کو پنڈت دیانند سرستی کی وفات کی قبل از وقت خبر دی اور لالہ ملا وامل ساکن قادیان مدقوق ہو گیا تھا اس کی نسبت میں نے دعا کر کے شفا کی خبر دی ۔ چنانچہ وہ اس مہلک مرض سے شفا پا گیا۔ اے آریو! ان دونوں اپنے بھائیوں آریوں کو قسم دے کر پوچھو کہ کیا یہ سچ ہے یا نہیں۔ اے سخت دل قوم تم نے یہ تین نشان دیکھ لئے اور خدا کی حجت تم پر پوری ہوگئی اب اسلام کی تکذیب کرنا اور توہین کرنا اور اسلام میں داخل نہ ہو ناسخت بے ایمانی اور لعنتی زندگی ہے۔ منہ