نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 527 of 822

نزول المسیح — Page 527

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۲۳ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی کی خارق عادت پیشگویاں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۲۵ ۱۸۸۰۹۸۲ء زنده گواه رویت نمبر ۲۵ الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولو العزم - دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۷ ۵۵۔ اور خدا تعالی نے اس پیشگوئی میں دو امر کی خبر دی ہے (۱) اول یہ کہ دنیا سخت مقابلہ کرے گی اور کسی طرح قبول نہیں کرے گی اور وہ اپنی طرف سے زمین پر گرا دے گی اور جھوٹا ہونے کا الزام دے گی جیسا کہ آتھم کے شرطی میعاد کے بعد نادان مسلمانوں نے عیسائیوں کے ساتھ مل کر شور برپا کیا اور اپنے خیال میں گرادیا اور خدا نے لیکھرام کو قتل کر کے گرنے کے بعد پھر اٹھایا (۲) دوسری یہ کہ خدا اس پیشگوئی میں وعدہ کرتا ہے کہ میں زور آور حملوں سے اس مرسل کی سچائی ظاہر کروں گا۔ سو وہی زور آور حملے ہیں کہ کھلے کھلے نشان ظاہر ہو رہے ہیں اور دشمن خود بخود مر رہے ہیں۔ قوم کے دشمنوں نے اس نور کو بجھانے کے لئے ناخنوں تک زور لگائے مگر یہ جماعت جو اول صرف دو تین آدمی تھے اب ستر ہزار تک پہنچ گئی اور خدا کے قہر کے ہاتھ نے سرغنہ مخالفوں کے پانچ حصوں میں سے تین حصے دنیا پر سے اٹھالئے۔ اسمعیل مولوی علیگڑھ جس نے کہا تھا کہ ہم دونوں میں سے (یعنی وہ اور میں ) جو شخص جھوٹا ہے وہ پہلے مرے گا۔ چنانچہ خود وہ پہلے مرگیا اور غلام دستگیر قصوری نے اپنی کتاب فتح رحمانی میں مجھے جھوٹا قرار دے کر خدا تعالیٰ سے جھوٹے کی موت چاہی سودہ اس مباہلہ کو شائع کر کے پھر زندہ نہ روسکا اور چند ہی روز میں فوت ہو گیا۔ دیکھو کتاب فتح رحمانی صفحہ ۲۶ و ۲۷ تاریخ ظہور پیشگوئی اس پیشگوئی کا ثبوت ظاہر ہے کیونکہ خدا نے لیکھر ام کو مار کر ثابت کر دیا کہ اس کا یہ بندہ اس کی طرف سے ہے۔ ۱۴۵