نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 499 of 822

نزول المسیح — Page 499

روحانی خزائن جلد ۱۸ ۴۹۵ نزول المسيح بقیہ پیشگوئی نمبرا تاریخ بیان جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بتلائی تاریخ ظہور نمبر شمار پیشگوئی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکی ہیں ہزار ہا اُن کے گواہ ہیں جن میں سے بعض اس جگہ لکھے گئے پیشگوئی یہ گذرا کہ ان کی وفات سے مجھے بڑا ابتلا پیش آئے گا کیونکہ جو وجوہ آمدنی ان کی ذات سے وابستہ ہیں وہ سب ضبط ہو جائیں گی اور زمینداری کا حصہ کثیرہ شرکاء لے جائیں گے اور پھر نا معلوم ہمارے لئے کیا کیا مقدر ہے میں اس خیال میں ہی تھا کہ پھر یکدفعہ غنودگی آئی اور یہ الہام ہوا الیس الله بکاف عبدہ ۔ یعنی کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ۔ پھر اس کے بعد میرے دل میں سکینت نازل کی گئی اور نماز ظہر کے بعد میں نیچے اترا اور جون کا مہینہ اور سخت گرمی کے دن تھے اور میں نے جا کر دیکھا کہ میرے والد صاحب تندرست کی طرح بیٹھے تھے اور نشست برخاست اور حرکت میں کسی سہارے کے محتاج نہ تھے اور حیرت تھی کہ آج واقعہ وفات کیونکر پیش آئے گا۔ لیکن جب غروب آفتاب کے قریب وہ پاخانہ میں جا کر واپس آئے تو آفتاب غروب ہو چکا تھا اور پلنگ پر بیٹھتے کے ساتھ ہی غرغرہ نزع شروع ہو گیا۔ شروع غرغرہ میں مجھے انہوں نے کہا دیکھا یہ کیا حالت ہے اور پھر آپ ہی لیٹ گئے اور بعد اس کے کوئی کلام نہ کی اور چند منٹ میں ہی اس ناپائدار دنیا سے گذر گئے ۔ آج تک جو دش اگست ۱۹۰۲ ء ہے مرزا صاحب مرحوم زندہ گواہ رویت کے کچھ ضروت نہیں کیونکہ یہ مہر ایک آریہ کی معرفت بنوائی گئی تھی جو اب تک زندہ موجود ہے جس کا نام ملا وامل ہے اور اسکا دوسرا ہم قوم بھائی شرمیت نام بھی اس بات کا گواہ ہے اور وہ آریہ میرے اس الہام کو بذریعہ میرے ایک خط کے امرتسر میں حکیم محمد شریف کلانوری مرحوم کے پاس لے گیا تھا اور وہاں ایک مُہر کن سے یہ مُہر بنوائی