نورالحق حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xxviii of 512

نورالحق حصہ اوّل — Page xxviii

لکھیں وہ تائیدالٰہی سے لکھیں‘ چنانچہ آپ سرّالخلافہ میں بھی تحریر فرماتے ہیں۔’’میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں کہ یہ رسائل جو لکھے گئے ہیں تائیدالٰہی سے لکھے گئے ہیں۔میں ان کا نام وحی اور الہام تو نہیں رکھتا مگر یہ تو ضرور کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی خاص اور خارق عادت تائید نے یہ رسالے میرے ہاتھ سے نکلوائے ہیں۔‘‘ (سرالخلافۃ۔روحانی خزائن جلد۸ صفحہ۴۱۵،۴۱۶) پھر عجیب بات یہ ہے کہ باوجود مقابلہ کرنے والوں کے لئے ہزارہا روپیہ بطور انعام دینے کا وعدہ کیا گیا۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جنہیں خدا تعالیٰ نے اسد اللہ یعنی شیر خدا کا خطاب دیا تھا نہ کسی مکفر مخالف کو اور نہ ہی عیسائی پادریوں میں سے کسی کو آپ کا مقابلہ کرنے کی جرأت ہوئی۔۱۰؍ مارچ ۱۹۶۱ء خاکسار ۱۰؍ مارچ ۱۹۶۱ء جلال الدین شمس