نورالقرآن نمبر 2 — Page 458
روحانی خزائن جلد ۹ ۴۵۶ نور القرآن نمبر ۲ حضرت عبد اللہ صاحب مرحوم غزنوی کا ایک کشف شیخ محمدحسین بطالوی کی نسبت جس کو جناب قاضی ضیاء الدین صاحب ساکن قاضی کوٹ ضلع گوجرانوالہ نے اپنے کانوں سے سنا اور شیخ صاحب کی طرف محض اصلاح روحانی کے لئے لکھ کر روانہ کیا۔ سودہ ہم اس رسالہ میں درج کرتے ہیں۔ اگر چہ شیخ صاحب کی نسبت ہمارا یقین ہے کہ وہ اس سے متنبہ ہونے والے نہیں لیکن ہم ان کے بعض ہم خیال اور محبوں پر ایک قسم کا حسن ظن رکھتے ہیں کہ وہ اس سے فائدہ حاصل کریں گے واللہ ولی التوفیق وہ کشف ذیل میں درج ہے۔ خاکسار سراج الحق نعمانی هُوَ الْهَادِى بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی مکرمی مولوی محمد حسین صاحب بعد شوق ملاقات آنکہ یہ جو آج کل آپ درباره تکفیر و تضلیل حضرت مسیح موعود میرزاغلام احمد صاحب قادیانی جن کو آپ پہلے مجدد وقت تسلیم کر چکے ہیں سرگرم ہیں اور یہاں تک سرگرمی ہے کہ آپ نے اپنے لکھے ہوئے مضمون کفرو کا فرمندرجہ اشاعہ کی بھی پرواہ نہیں کی جس کی شامت سے اب صریح سوء خاتمہ کے آثار ظاہر ہیں آپ کی اس حالت کو دیکھ کر عاجز کا دل بلحاظ حب بنی نوع پکھل آیا لہذا بحكم الدِّينُ النَّصِيحَةُ میں نے چاہا کہ آپ کو اس شیمہ نامرضیہ سے اللہ متنبہ کروں شاید اللہ تعالیٰ جو رحیم وکریم ہے رحم فرما دے اور اس بارے میں یہ ایک الہام عبد اللہ غزنوی مرحوم ہے جو آپ کی نسبت ان کو ہوا تھا اور اسی زمانہ میں آپ کو سنا بھی دیا تھا شائد وہ آپ کو یاد ہو یا نہ ہواب میں آپ کو دوبارہ سناتا ہوں اور مجھے کئی بار تجربہ ہو چکا ہے کہ مولوی لوگ اپنے ہم عصر کی بات سے گو کیسی ہی مفید ہو کم متاثر ہوتے ہیں اب وہ مرحوم تو فوت ہو چکے شاید