نورالقرآن نمبر 2

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 457 of 581

نورالقرآن نمبر 2 — Page 457

روحانی خزائن جلد ۹ نور القرآن نمبر ۲ ☆ احمد اللہ خاں صاحب (۲۲) حافظ معین الدین صاحب (۲۳) مولوی غلام احمد صاحب (۲۴) حافظ قطب الدین صاحب کوٹلہ فقیر جہلم (۲۵) مولوی سید مردان علی صاحب حیدر آبادی (۲۶) مولوی شیخ احمد صاحب (۲۷) میرزا ایوب بیگ صاحب (۲۸) عاجز سراج الحق ۔ شیخ فضل الہی کلانوری۔ نمبر اول نور القرآن جو تین ماہ کا اکٹھا چھپ کر شائع قانون خریداری نور القرآن ہو چکا ہے اس میں جو ایک روپیہ سالانہ قیمت رکھی گئی ہے۔ سودہ قانون اب منسوخ کیا جاتا ہے اور اس کی جگہ قیمت کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو نمبر مطبع سے جس قدر شائع ہوا۔ اس کی قیمت دست بدست خریدار روانہ کریں۔ یہ رسالہ ویلیو پے ایبل یا نقد قیمت بذریعہ منی آرڈر روانہ ہو سکتا ہے اور جو صاحب ٹکٹ روانہ کریں وہ آدھ آنہ والے ٹکٹ بھیجیں یا ایک آنہ والے دو دو چار چار آنہ والے ٹکٹ روانہ نہ کریں۔ دور دراز بلاد کے رہنے والے جیسے مدراس یا ملک آسام یا ممالک متوسط پر واجب ہے کہ دو آنہ رجسٹری کے بھی علاوہ قیمت روانہ کریں تا کہ رسالہ کے گم ہونے کا خطرہ نہ رہے۔ جس صاحب کے پاس یہ رسالہ پہنچے مناسب ہے کہ دوسروں کو بھی دکھلا دیں۔ اور اس کے خریدار پیدا کرنے کے لئے جہاں تک ممکن ہو کوشش اور سعی کریں یہ ایک نئی طرز کا رسالہ مخالفین اسلام کے رد میں شائع ہوا ہے۔ اس رنگ ڈھنگ کا رسالہ کہیں نہ دیکھو گے۔ اس نور القرآن نمبر کی قیمت ۸ ہے۔ بقیہ حاشیہ : رجوع الی الحق یا موت کی تھی اس کا رجوع الی الحق ہونا اور موت سے بچنا پوری ہوگئی۔ بچے ول سے اسلام لا یا اور امام وقت کی شناخت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ ۔ سراج الحق نوٹ: شیخ عبد العزیز صاحب بھی ابھی تھوڑا عرصہ ہوا قادیان میں مشرف باسلام ہوئے ۔ نیک صالح آدمی ہیں۔ اس جوانی میں صلاحیت حاصل ہونا محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ ان کے سوا اور بھی کئی مسلمان ہوئے چار شخص عیسائی مسلمان ہوئے جو وہ اب لاہور میں موجود ہیں۔ سراج الحق سہو کتابت معلوم ہوتا ہے کھبیکی “ہونا چاہیے۔(ناشر)