نشانِ آسمانی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 404 of 598

نشانِ آسمانی — Page 404

روحانی خزائن جلد۴ ۴۰۴ نشان آسمانی کیا گیا ہے جس کے جہاد روحانی جہاد ہیں اور جود جالیت تامہ کے پھیلنے کی وجہ سے عیسی کی صفت پر نازل ہوا ہے حجج الکرامہ کے صفحہ ۳۸۷ میں لکھا گیا ہے کہ حافظ ابن القیم منار میں فرماتے ہیں کہ مہدی کے بارے میں چار قول ہیں ان میں سے ایک یہ قول ہے کہ مهدی مسیح ابن مریم ہے میں کہتا ہوں کہ جب کہ دلائل کا ملہ سے ثابت ہو گیا کہ اصل مسیح عیسی بن مریم فوت ہو گیا ہے اور مسیح موعود اس کاظل ہے اور اس کا نمونہ ہے جو بوجہ پھیلنے دجالیت کے اس نام پر مبعوث ہوا تو پھر ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ وہ اپنے وقت کا مہدی بھی ہے اور عیسی بھی ۔ کیونکہ جب کہ ہر ایک صالح ہدایت یافتہ کو مہدی کہہ سکتے ہیں تو کیا وہ شخص جس نے تزکیہ کاملہ کی برکت سے روح فقط کا مرتبہ پا کر عیسی اور روح اللہ کا نام حاصل کیا ہے وہ مہدی کے نام سے موسوم نہیں ہو سکتا اور مجھے سخت تعجب ہے کہ ہمارے علماء عیسی کے لفظ سے کیوں چڑتے ہیں اسلام کی کتابوں میں تو ایسی چیزوں کا نام بھی عیسی رکھا گیا ہے جو سخت مکروہ ہیں۔ چنانچہ برهان قاطع میں حرف مین میں لکھا ہے کہ عیسی دہقان کنایہ شراب انگوری سے ہے اور عیسی نو ماہ اس خوشه انگور کا نام ہے جس سے شراب بنایا جائے اور شراب انگوری کو بھی عیسی نو ماہ کہتے ہیں۔ اب غضب کی بات ہے کہ مولوی لوگ شراب کا نام تو عیسی رکھیں اور تالیفات میں بے مہابا اس کا ذکر کریں اور ایک پلید چیز کی ایک پاک کے ساتھ اسمی مشارکت جائز قرار دیں اور جس شخص کو اللہ جل شانہ اپنی قدرت اور فضل خاص سے دجالیت موجودہ کے مقابل عیسی کے نام سے موسوم کرے وہ ان کی نظر میں کافر ہو۔