نسیمِ دعوت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 410 of 566

نسیمِ دعوت — Page 410

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۴۰۸ نسیم دعوت اور عناصر پرستی اور مورتی پوجا سے بھرا رہا ہے اور اس ملک کو تو حید نصیب نہ ہوئی جب تک اسلام اس ملک میں نہ آیا مگر جن بادشاہوں نے تو حید کو اس ملک میں پھیلایا اور بت پرستی کی جڑ کھوئی وہی آریہ صاحبوں کی نظر میں بُرے بنے۔ اب تک ہند و صاحبان محمود غزنوی کو بھی گالیاں دیتے ہیں کہ اس نے کیوں ان کے قدیم بت خانے توڑے۔ غرض بت پرستی اور عناصر پرستی کا مذہب اس ملک میں اس قدر قدیم ہے کہ محققانہ طور پر اس کا کوئی ابتدا ٹھہرانا مشکل ہے بجز اس کے کہ اس مذہب کو وید کے ساتھ ساتھ تسلیم کیا جائے مگر پھر بھی جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا ہے مجھے بعض قرآنی آیتوں پر نظر ڈال کر خیال آتا ہے کہ شاید اصل تعلیم وید کی عناصر پرستی سے پاک ہو اور عناصر کی مہما اور اُستت سے کچھ اور مطلب ہو مگر جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے یہ میرا خیال اس وقت یقین کے مرتبہ تک پہنچے گا جبکہ وید کی پچاس یا سنا ٹھ یاستی شرتیوں سے یہ ثابت ہو جائے کہ وہ ان تمام عناصر اور اجرام فلکی کی پوجا سے جن کی مہما اور اُستت رگ وید میں موجود ہے صاف اور صریح لفظوں کے ساتھ منع کرتا ہے۔ وید کی شرتیوں کی وہ تاویل جس کے لکھنے کا ہم نے وعدہ کیا تھا وید کی شرتیوں کی وہ تاویل جس کا میں اوپر ذکر کر آیا ہوں قرآن شریف کی چند آیتوں پر غور کرنے سے میرے دل میں گزرتی ہے۔ پہلی آیت یہ کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف کی سورۃ فاتحہ میں فرماتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ ۔ یعنی ہر ایک حمد اور ثنا اس خدا کے لئے مسلم ہے جس کی تربیت ہر ایک عالم میں یعنی ہر ایک رنگ میں ہر ایک