نسیمِ دعوت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 401 of 566

نسیمِ دعوت — Page 401

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۳۹۹ نسیم دعوت میں اگنی دیوتا کی جو ہوم کا بڑا گر و کارکن اور دیوتاؤں کو نذریں پہنچانے والا اور بڑے ثروت والا ہے مہما کرتا ہوں۔ ایسا ہو کہ اگنی جس کی مہما زمانہ قدیم اور زمانہ حال کے رشی کرتے چلے آئے ہیں دیوتاؤں کو اس طرف متوجہ کرے ۔ اے اگنی جو کہ دولکڑیوں کے رگڑنے سے پیدا ہوئی ہے اس پاک کٹے ہوئے کشا پر دیوتاؤں کو لا تو ہماری جانب سے اُن کا بلانے والا ہے اور تیری پرستش ہوتی ہے۔ اے اگنی آج ہماری خوش ذائقہ قربانی دیوتاؤں کو ان کے کھانے کے واسطے پیش کر ۔ اے اگنی ، وایو، سورج وغیرہ دیوتاؤں کو ہماری نذر پیش کر ۔ اے بے عیب اگئی تو منجملہ اور دیوتاؤں کے ایک ہوشیار دیوتا ہے جو اپنے والدین کے پاس رہتا ہے اور ہمیں اولاد عطا کرتا ہے ، تمام دولتوں کا تو ہی بخشنے والا ہے، اے اگنی سُرخ گھوڑوں کے سوامی ہماری استت سے پرسن ہو۔ تنہیں دیوتاؤں کو ۳۵ یہاں لا۔ اے اگنی جیسا کہ تو ہے لوگ اپنے گھروں میں تجھے محفوظ جگہ میں روشن کرتے ہیں ۔ اے عاقل اگنی تو پناپت ہے یعنی اپنے جسم کا آپ جلانے والا ہے آج ہماری خوش ذائقہ قربانی دیوتاؤں کو ان کے کھانے کے لئے پیش کر ۔ اے اندر اے وایو یہ ارگ تمہارے واسطے چھڑ کا گیا ہے ہمارے واسطے کھانا لے کر ادھر آؤ۔ اے اندر کو سیکارشی کے پوتر جلد آ اور مجھ رشی کو مال دار کرد تھے ۔ اے سورج اور چاند ہمارے یگ کو کامیاب کرو اور ہماری قوت زیادہ کرو ۔ تم بہت آدمیوں کے فائدے کے لئے پیدا ہوئے ہو۔ بہتوں کو تمام پرانوں کے شجرہ میں لکھا ہے کہ کو سیکا کا بیٹا وشوا متر تھا اور سیا نا وید کا بھاشدیکا راس کی وجہ بیان کرنے کو کہ اندر کو سیکا کا کیونکر پوتر ہو گیا یہ قصہ بیان کرتا ہے جو کہ وید کے تمہ انوکر امیت کا میں درج ہے کہ کو سید کا اثر اتہا کے پوتر نے یہ دل میں خواہش کر کے کہ اندر کی توجہ سے میرا بیٹا ہوتپ جپ اختیار کیا تھا جس پ کے جلو میں خود اندر نے ہی اس کے گھر جنم لے لیا اور آپ ہی اس کا بیٹا بن گیا ۔ منه