نجم الہدیٰ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xix of 550

نجم الہدیٰ — Page xix

نحمدہ و نصلی علی رسولہِ الکریم تعارف (از حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس) روحانی خزائن کی یہ چودھویں جلد ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مندرجہ ذیل پانچ تالیفات پرمشتمل ہے۔(۱)نجم الھدٰی(۲) راز حقیقت(۳) کشف الغطاء(۴)ایام الصلح(۵)حقیقت المہدی اِس کتاب کی تاریخ اشاعت ۲۰؍ نومبر ۱۸۹۸ء ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ کتاب صرف ایک دن میں لکھی جمعرات کو آپ نے لکھنی شروع کی اور جمعہ کی صبح کو آپ نے اسے مکمل کر دیا۔(صفحہ ۱۸ جلد ھٰذا) یہ کتاب بڑی تقطیع پر شائع کی گئی۔اِس میں چار زبانوں عربی، اردو، فارسی اور انگریزی کے لئے چار کالم رکھے گئے۔اصل کتاب حضرت اقدسؑ نے عربی میں لکھی اور اس کا اردو ترجمہ بھی خود ہی کیا۔لیکن فارسی ترجمہ دوسرے دوستوں نے کیا (صفحہ ۱۹) ابھی انگریزی ترجمہ نہیں ہوا تھا کہ آپ نے یہ کتاب شائع فرما دی۔کا انگریزی ترجمہ خلافتِ ثانیہ کے عہد میں خان بہادر چوہدری ابو الہاشم خان صاحب نے کیا اور 'The Lead Star'کے نام سے شائع کیا۔ہم نے رُوحانی خزائن کی جلدوں کے سائز ۲۰235۲۶ ۸ پر شائع کرنے کے لئے عربی اور اردو کو دو کالموں میں اور فارسی ترجمہ کو حاشیہ میں درج کر دیا ہے۔اِس کتاب کی تالیف کی غرض آپ نے منکرین پر اتمام حجت اور امت کے غافل اور لاپروا لوگوں