منن الرحمٰن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 256 of 581

منن الرحمٰن — Page 256

روحانی خزائن جلد ۹ ۲۵۶ ضیاءالحق چون همین قانون قدرت اوفتاد بس ہمیں یاد آر در کشت معاد خوب گفت آن قادر ربّ الوری ليْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى ! مثنوی ور ہم درین معنی ست گر تو بشنوی یادگار مولوی گندم از گندم بروید جو ز جو از مکافات عمل غافل مشو رو آنکه بر کفاره با خاطر نهاد عقل و دین از دست خود یکسر بداد دین و دنیا جهد خواہد ہم تلاش براہش جهد کن نادان مباش أَمَّا بَعد واضح ہو کہ اس رسالہ کی تحریر کا یہ باعث ہے کہ ہم نے پہلے اس سے چار قطعہ اشتہار آتھم صاحب کے بارے میں شائع کئے تھے جن میں پادری صاحبان کو بخوبی سمجھایا گیا تھا کہ درحقیقت وہ پیشگوئی پوری ہو چکی ہے جو ہم نے مسٹر عبد اللہ آتھم کے بارے میں کی تھی لیکن افسوس کہ پادری صاحبوں نے ہمارے ان اشتہارات کو توجہ سے نہیں پڑھا اور اب تک بد گوئی اور بے اعتدالی اور سب وشتم سے باز نہیں آتے ۔ اور اس بے ہودہ بات پر بار بار زور دیتے ہیں کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ لیکن ہم نے جو ہمارے ذمہ فرض تھا ادا کر دیا یعنی یہ کہ اگر آتھم صاحب نے رجوع بحق نہیں کیا جو پیشگوئی کی ضروری اور قطعی شرط تھی تو وہ جلسہ عام میں قسم کھا کر چار ہزار روپیہ بطور تاوان کے ہم سے لے لیں مگر آتھم صاحب نے قسم کھانے سے انکار کیا۔ اور ہم چار ہزار کے اشتہار میں ثابت کر چکے ہیں کہ یہ عذر ان کا کہ قسم ان کے مذہب میں منع ہے سراسر دروغ بے فروغ ہے ۔ اور ان کے بزرگ ہمیشہ قسم کھاتے رہے ہیں مگر آتھم صاحب نے ان ثبوتوں کا کچھ جواب نہ دیا۔ ہاں ڈاکٹر النجم : ٤٠