منن الرحمٰن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 151 of 581

منن الرحمٰن — Page 151

روحانی خزائن جلد ۹ ۱۵۱ منن الرحمن يحمدان۔ سبحان ربّنا ربّ مايُوجد وما يكون وكان يفعل میں لگے ہوئے ہیں۔ ہمارا رب پاک ہے جو موجودہ زمانہ اور آئندہ اور گذشتہ کا رب ہے جو چاہتا ہے بقیه حاشیه : (۳) ان مفردات کا نظام جن میں وہ صفات اور افعال اور اعمال اور عادات اور کیفیات روحانیہ یا نفسانیہ بیان کی گئی ہیں جو باہمی امتیازوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کے سامنے اس کی مرضی کے موافق یا خلاف مرضی بندوں سے صادر ہوتی ہیں یا ظہو رو بروز میں آتی ہیں۔ (۴) ان مفردات کا نظام جو وصایا اور تعلیم اخلاق اور عقائد اور حقوق اللہ اور حقوق العباد اور علوم حکمیہ اور حدود اور احکام اور او امر اور نہیں اور حقائق اور معارف کے رنگ میں خدا تعالی کی طرف سے کامل ہدایتیں ہیں۔ (۵) ان مفردات کا نظام جن میں بیان کیا گیا ہے کہ نجات حقیقی کیا شے ہے اور اس کے حصول کے لئے حقیقی وسائل اور ذرائع کیا کیا ہیں اور نجات یافتہ مومنوں اور مقربوں کے آثار اور علامات کیا ہیں۔ (1) ان مفردات کا نظام جن میں بیان کیا گیا ہے کہ اسلام کیا شے ہے اور کفر اور شرک کیا شے ہے اور اسلام کی حقیت پر دلائل اور نیز اعتراضات کی مدافعت ہے۔ (۷) ایسے مفردات کا نظام جو مخالفین کے تمام عقائد باطلہ کا رد کرتے ہیں۔ (۸) ایسے مفردات کا نظام جو انذار اور تبشیر اور وعد اور وعید اور عالم معاد کے بیان کے رنگ میں یا معجزات کی صورت میں یا مثالوں کے طور پر ایسی پیشگوئیوں کی صورت میں جو موجب زیادت ایمان یا اور مصالح پر مشتمل ہوں ایسے قصوں کی طرز میں جو تنبیہ یا ڈرانے یا خوشخبری دینے کی غرض سے ہوں اے کے مرتب کیا گیا ہے۔ (۹) ایسے مفردات کا نظام جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح اور پاک صفات اور آنجناب کی پاک زندگی کے اعلیٰ نمونہ پر مشتمل ہیں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے دلائل کا ملہ بھی ہیں۔ (۱۰) ایسے مفردات کا نظام جو قرآن کریم کی صفات اور تاثیرات اور اس کے ذاتی خواص کو بیان کرتے ہیں۔ یہ دش نظام وہ ہیں جو اپنے کمال تام کی وجہ سے دش دائروں کی طرح قرآن میں پائے جاتے ہیں جن کو دوائر عشرہ سے موسوم کر سکتے ہیں۔ ان دل دائروں میں خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایسے پاکیزہ اور با ہمی امتیاز رکھنے والے مفردات سے