مسیح ہندوستان میں

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xxxii of 769

مسیح ہندوستان میں — Page xxxii

18 ٹرانسوال کی جنگ میں انگریزوں کی فتح کے لئے دعا کی تحریک فرما کر مجمع سمیت جوش و خلوص سے دُعا کی اور اسی مناسبت سے یہ تقریب ’’جلسہ دُعا‘‘ کے نام سے موسوم کی گئی اور مجروحین افواج برطانیہ کے لئے چندہ بھیجنے کی بھی پُر زور تحریک فرمائی اور جب پانچ سَو روپیہ چندہ جمع ہو گیا تو وہ گورنمنٹ کے متعلقہ محکمہ کو بھیج دیا گیا۔آخر میں ہم اللہ تعالیٰ سے جس نے اس زمانہ کی ہدایت کے لئے ازراہ فضل وترحم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا نہایت تضرع اور عاجزی اور زاری سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان روحانی خزائن کے قارئین کو ہر قسم کے روحانی اور جسمانی انعامات عطا فرمائے اور اپنے خاص فضل اور رحمت کا وارث بنائے اور یہ روحانی خزائن ان کے لئے اور ان کی آئندہ نسلوں کے لئے دائمی خیروبرکت کا موجب ہوں۔آ مین۔خاکسار ۲؍نومبر۱۹۶۴ء جلال الدین شمس ژژژ