مجموعہ آمین — Page 525
19 افغان قوم نمازی بننے کی نیت سے تلوار چلانے والے اکثر افغان ہی ہیں ۱۹ والی کابل کے رعب کا افغانوں پر اثر ۱۷ اللہ جل جلالہ اللہ وہ معبود یعنی وہ ذات جو غیر مدرک اور فوق العقول اور وراء الوراء اور دقیق در دقیق ہے ۲۶۸ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ اپنی توحید پیاری ہے۔توحید کیلئے ہی سلسلہ انبیاء خدا نے قائم کیا ۲۰۴۔ح اللہ تعالیٰ کے حقوق کو قائم کرنے کیلئے آنحضورؐ مبعوث ہوئے تا توحید کی عظمت دلوں میں بٹھا لادیں ۲۷ اللہ تو واحد و لا شریک ہے اس نے کیسے مسیح کو خالقیت میں شریک کر لیا اور دونوں کے تخلیق شدہ پرندے آپس میں مل جل گئے کہ اب فرق نہیں کر سکتے ۲۰۶۔ح عیسیٰ کو خدا بنا کر خالق کے حقوق کی حق تلفی کی گئی ۲۶،۲۷ عیسائیوں کو خالق کے حقوق کی طرف غلطیاں پڑیں کہ ایک عاجز کو خدا بنا کر قادر و قیوم کے حق تلفی کی گئی ۶ مجھے سونے کی کان اور جواہرات کی معدن پر اطلاع ہوئی ہے وہ ہیرا کیا ہے سچا خدا اور اس کو حاصل کرنا یہ ہے کہ اس کو پہچاننا اور ایمان لانا ۳۴۴ خدا نے دنیا کو اپنے عجائبات قدرت دکھانے کیلئے ابراہیم کی اولاد سے دو سلسلے قائم کئے ۳۰۴ اللہ کا نام جامع صفات کاملہ ہے اسی طرح احمد نام نوع انسان میں سے اس انسان کا اسم اعظم ہے جس کو آسمان پر یہ نام عطا ہو ااور یہ خدا تعالیٰ کی معرفت تامہ اور فیوض تامہ کا مظہر ہے ۲۷۵ اللہ مخلصین کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے ۳۷۸ اگر کوئی شخص دلوں کو صاف کر کے نشان خدا دیکھنا چاہیں تو وہ نشان دکھلانے پر قادر ہے ۳۷۴ خدا تعالیٰ کے محامد دو قسم کے ہیں ۲۷۴ خدا کی اصلی اخلاقی صفات چار ہی ہیں جو فاتحہ میں مذکور ہیں رب العالمین، رحمن ، رحیم اور اپنے بندوں کی عدالت کرنے والا ۴۴۷ اللہ حیّ قیوم بالا تفاق خدا کا اسم اعظم ہے ۲۶۸ صفت رب العالمین ۴۴۷ صفت، غالب ۵۳ صفت قادر ۳۰۵ یَلَاشْ اللہ تعالیٰ کا الہامی نام جو حضرت مسیح موعود کو بتایا گیا جس کے معنی یہ کھولے گئے کہ یا لاشریک ۲۰۳ الہام پیدائش مہدی معہود کے بارہ میں شاہ ولی اللہ صاحب کا الہام ’’چراغ دین ‘‘ (۱۲۶۸) ۲۸۶ مسیح موعود کے زمانہ میں بچے اور عورتیں بھی الہام پائیں گی ۱۷۔ح منشی الٰہی بخش اکاؤنٹنٹ کے الہامات اور ان کی حقیقت ۴۶۲۔ح امت محمدیہ آخری خلیفہ اس امت کا حضرت عیسیٰ کے رنگ میں آئے گا ۲۰۲ انسان انسا ن کی فطرت کو دو مختلف جذبے لگے ہوئے ہیں۔(۱)جذبہ بدی (۲)جذبہ نیکی ۳۲۵۔ح انگریز مسلمانوں کو مذہبی آزادی دی سکھ مظالم سے نجات دی ۱۳،۲۴ انگریز دور میں مسلمانوں کی جان، مال اور عزت محفوظ ہوئی ۲۴ سلطنت برطانیہ کے تحت ہم مکمل آزادی سے رہ رہے ہیں اس پر ہم پر شکر واجب ہے ۸۱۔ح سرحدیوں کا انگریز حکام کا قتل ظلم صریح اور حقوق العباد کا تلف کرنا ہے ۲۴ انگریز منجم یورپ امریکہ سے نشان خسوف وکسوف دیکھنے ہندوستان آئے ۱۵۵ اہل حدیث دعویٰ تو یہ کرتے ہیں کہ ہم توحید کی راہوں کو پسند کرتے ہیں لیکن عیسیٰ میں خدائی صفات قائم کرتے ہیں ۲۰۷۔ح