کتاب البریہ — Page 276
روحانی خزائن جلد ۱۳ ۲۷۶ کتاب البرية (۳) میرے سامنے لکھا گیا اور نقل بھی کیا گیا تھا۔ پہلے غلطی ہوگئی تھی اس لئے دوبارہ نقل کیا تھا۔ لفظ نقصان اور مارڈال خود عبدالحمید نے لکھے تھے۔ میرا دستخط اس اقبال پر نہیں ہے۔ عبدالحمید نقل کر رہا تھا جب پوسٹ ماسٹر وغیرہ آئے تھے قریباً ختم ہونے والا تھا۔ کھانے والے کمرہ میں دری پر ہم سب لوگ بیٹھے ہوئے تھے ۔ صرف ڈاکٹر صاحب دری پر نہ تھے ، وہ کرسی پر تھے ڈاکٹر صاحب میز کے ایک پہلو کے ساتھ بیٹھے ہوئے اور ہم لوگ ان کے آگے بیٹھے ہوئے تھے۔ عبدالحمید کو ڈاکٹر صاحب نے کہا تھا کہ جو کچھ کہتے ہو لکھ کر دے دو اور اس نے بلا حیل و حجت لکھ دیا تھا۔ میں دوران مقدمہ میں بٹالہ آیا تھا۔ جب ڈاکٹر صاحب چلے گئے تو میں پیچھے رہا تھا۔ رات کو یہاں آیا ہوں۔ خرچ آمد و رفت کا اپنے پاس سے کیا ہے۔ بیاس سے امرتسر آتے ہوئے لڑکے کو رائے ونڈ رکھا تھا اور میں وہاں ساتھ رہا تھا ۔ اول ڈاکٹر صاحب کی کوٹھی پر گئے تھے اور پھر سلطان ونڈ گئے تھے۔ کوٹھی پر ساتھ میں گیا تھا اور جب صاحب ڈپٹی کمشنر کے روبروئے امرتسر بیان ہوا تب بھی ساتھ گیا تھا۔ وارث دین سنایا گیا درست تسلیم ہوا۔ دستخط حاکم orme یہ کیسا صاف مسئلہ ہے کہ جبکہ جہنم کی طرف صرف روح لعنت کے اثر سے گئی تھی تو وہی روح پاک ہونے کی حالت میں خدا تعالیٰ کی طرف جانی چاہیے تھی جسم کا کیا دخل تھا ۔ اور اثر لعنت سے جسم نا پاک بھی تھا۔ مگر یادر ہے کہ ہم تو اس بات کو نہیں مانتے کہ نعوذ باللہ کسی وقت حضرت عیسی علیہ السلام ملعون بھی ہو گئے تھے اور جیسا کہ لعنت کا مفہوم ہے خدا سے بیزار اور خدا کے دشمن اور شیطان کی راہ کو پسند کرنے والے ہو گئے تھے ۔ ہاں اگر مصلوب ہو گئے تھے تو یہ سب کچھ ماننا پڑے گا ۔ اس وقت تو ہماری بحث یہ ہے کہ ہماری اس جدید تحقیق سے جو کسر صلیب کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہم کو عطا ہوئی ہے یہ دو با تیں خوب صفائی سے ثابت ہو گئی ہیں یعنی ایک یہ کہ مسیح علیہ السلام کا ہر گز رفع جسمانی انگریزی میں سلطان ونڈ ہے۔