کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 240 of 630

کتاب البریہ — Page 240

روحانی خزائن جلد ۱۳ • ۲۴۰ (۲۰۶) نقل بیان پر یم د اس مشموله مثل فوجداری با جلاس کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب بہادر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ سرکار بذریعہ ڈاکٹر صاحب ہنری مارٹن کلارک صاحب بنام مرزا غلام احمد قادیانی۔ جرم ۰۷ اضابطہ فوجداری بیان پر یمد اس با قرار صالح واقعه ۱۳ اگست ۱۸۹۷ء ) ط حاکم و شخط 15/8/97 میں قریب ۶ سال یا کم و بیش سے عیسائی ہوں ڈاکٹر صاحب کے ماتحت ہ ے سال ہو گئے ہیں۔ اس وقت بیاس پر تعینات ہوں ۔ عبدالحمید ۱ ۲-۲۲ جولائی ۹۷ کو میرے پاس بھیجا گیا کی پیشگوئیوں سے منکر ہو گیا جو اسلامی تواریخ میں اعلیٰ درجہ کے تو اتر پر ہے کیونکہ جب کہ ان لوگوں نے جونو تعلیم یافتہ اور محققانہ طرز پر خیالات رکھتے تھے ان لوگوں کی یہ تقریریں سنیں کہ آخری زمانہ میں ایک دجال پیدا ہو گا جس کا گدھا قریبا تین سو ہاتھ لمبا ہو گا اور وہ دجال اپنے اختیار سے مینہ برسائے گا اور آفتاب نکالے گا اور مُردے زندہ کرے گا اور بہشت اور دوزخ اس کے ساتھ ہوں گے اور خدا کی تمام چیزوں اور دریاؤں اور ہواؤں اور آگ اور خاک اور چاند اور سورج وغیرہ خلوقات پر اس کی حکومت ہوگی اور ایک آنکھ سے کانا اور ایک آنکھ میں پھولا ہوگا اور خدا کے پرستار اس کے وقت میں تنگی اور امساک باراں سے مریں گے۔ ان کی دعا بھی قبول نہیں ہوگی اور دجال کے پرستار بڑے مزے میں ہوں گے۔ عین وقتوں پر دجال ان کی کھیتیوں میں مینہ برسا دے گا اور پھر آسمان سے مسیح بڑی شان سے اترے گا۔ دائیں بائیں اس کے فرشتے ہوں گے جہاں تک اس کا سانس پہنچے گا کافر لوگ اس سے مریں گے مگر دقبال کو اپنے سانس سے مار نہیں سکے گا۔ آخر بڑی جدوجہد اور جاں کا ہی سے حربہ کے ساتھ اس کا کام تمام کرے گا۔ان تقریروں سے نو تعلیم یافتہ لوگ بہت گھبرائے اور در حقیقت گھبرانے کا محل تھا۔ کیونکہ اگر دجال ایسا ہی ذوالاقتدار ہے تو جس حالت میں کہ مخلوق پرست لوگ بغیر اس کے کہ اپنے معبودوں سے کوئی خدائی کا کرشمہ دیکھیں ناحق مخلوق پرستی میں مبتلا ہو گئے ہیں اور کروڑ ہا تک ان کی نوبت پہنچ گئی