کتاب البریہ — Page 123
روحانی خزائن جلد ۱۳ ۱۲۳ کتاب البرية ۸۷ یہاں صحابہ کبار کو من وجہ قاتل ۔ ظالم ۔ زنا کار دغا باز ۔ چور۔ بدکاروں کی جماعت جسے دل کی پاکیزگی سے کچھ تعلق نہیں ۔ قرار دیا ہے۔ اپنے شاگردوں (صحابہ) کی دلیری کے واسطے تلوار کو بہشت کی کنجی ٹھہرایا کہ جس سے لازم آتا ہے کہ جتنے گنہگار و بدذات کہ بے تو بہ کئے مارے گئے ( شہید صحابہ ) وے ۔۔۔۔ بہشت میں داخل ہوں ۔ ۱۵۳ اس لئے ضرور پڑا کہ انجیل مقدس کو منسوخ کرے کیونکہ اس میں فاعل ایسے کام کا ( مراد رسول اکرم ) دوزخی ہے۔ ۱۵۴ کچھ تعجب نہیں کہ اُس ( رسول اکرم ) نے انجیل مقدس کو منسوخ کیا ہو کیونکہ تمام بندہ دنیا جو کہ شہوت پرست ہیں ایسے ہی کرتے ہیں لیکن ان سبھوں پر افسوس کس لئے کہ ان کا یہی انجام ہے کہ وے بالا جماع خدا کے غضب میں پڑیں گے یعنی اس جھیل ( دوزخ ) میں جو کہ آگ اور گندھک سے جلتی ہے:۔ رسالہ مسیح الدجال مصنفہ ماسٹر رام چند عیسائی ۱۸۷۳ء اس کتاب میں ہمارے رسول اکرم کو دجال بنانے کی کوشش کی گئی ہے:۔ سیرت المسيح والحمد ☆ صفحہ مصنفہ پادری ٹھا کر داس مشنری امریکن مشن ۱۸۸۲ء سرورق مسیح کو بلعال کے ساتھ کونسی موافقت ہے ( یہاں ہمارے رسول اکرم کو بلعال یعنی جو ایک خبیث اور شریر روح ہے۔ قرار دیا ہے )۔ ۶ ۱۲ محمد بذاتہ گنہگار محمد عملاً گنہگار تھا۔ محمد گفتار رفتار میں ثابت قدم نہیں۔ ابھی کچھ پھر کچھ۔ حرص دنیاوی بانی اسلام میں یہ صورت رکھتی ہے کہ دین کے بھیس میں دنیا حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے' المحمد ہونا چاہیے۔ (ناشر)