کشتیءنوح — Page 85
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۸۵ کشتی نوح انسانیت کی طرف کھینچ لائی پس تم ایسے برگزیدہ نبی کے تابع ہوکر کیوں ہمت ہارتے ہو تم اپنے وہ نمونے دکھلاؤ جو فرشتے بھی آسمان پر تمہارے صدق وصفا سے حیران ہو جائیں اور تم پر درود بھیجیں ۔ تم ایک موت اختیار کرو تا تمہیں زندگی ملے اور تم نفسانی جوشوں سے اپنے اندر کو خالی (۷۶) کرو تا خدا اس میں اُترے۔ ایک طرف سے پختہ طور پر قطع کرو اور ایک طرف سے کامل تعلق پیدا کرو خدا تمہاری مدد کرے۔ اب میں ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ تعلیم میری تمہارے لئے مفید ہو اور تمہارے اندر ایسی تبدیلی پیدا ہو کہ زمین کے تم ستارے بن جاؤ اور زمین اُس نور سے روشن ہو جو تمہارے رب سے تمہیں ملے ۔ آمین ثم آمین يَا عِبَادَ اللَّهِ اذَكَرُكُمْ أَيَّامَ اللهِ وَأذَكِّرُكُمْ تَقْوَى الْقُلُوبِ - إِنَّهُ مَنْ يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيى - فَلَا تُخْلِدُوا إِلَى زَيَّنَةِ الدُّنْيَا وَزُورِهَا وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ وَمَلَيكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ ۔ پیشگوئی متعلق طاعون در نظم نشان اگر چه نه در اختیار کس بودست مگر نشان بدهم از نشان نه دا دارم که آن سعید ز طاعون نجات خواهد یافت که جست و جست پنا ہے بچار دیوارم مرا قسم بخداوند خویش و عظمت او که هست این همه از وحی پاک گفتارم چه حاجت است به بحث دگر ہمیں کافیست برائے آنکہ سیه شد دلش ز انکارم اگر دروغ براید هر آنچه وعده من رواست گر همه خیزند بهر پریکارم ہر طه : ۷۵ البقرة : ٤٦ الاحزاب : ۵۷