کشف الغطاء

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 218 of 550

کشف الغطاء — Page 218

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۲۱۸ کشف الغطاء سو میں اس لئے ان کی نظر میں جھوٹا ہوں کہ میرے عقیدے سے ان کی تمام امید میں خاک میں مل گئیں اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ میری اس تعلیم سے ان کے خیالی منافع کا بڑا ہی نقصان ہوا ہے مگر یہ میرا قصور نہیں ہے ۔ اُن کی خود غلط کاریوں اور غلط فہمیوں کا قصور ہے۔ اور محمد حسین کا اس رسالہ میں یہ لکھنا کہ میں اس مہدی کو نہیں مانتا جس کی اُس کے تمام ہم جنس مولوی انتظار کر رہے ہیں اور جس کی تائید کے لئے حسب خیال ان کے مسیح آسمان سے نازل ہوگا۔ یہ سراسر منافقانہ تحریر ہے جو اس کے دل میں نہیں ہے اور صد ہا مولوی پنجاب اور ہندوستان کے گواہی دے سکتے ہیں کہ وہ ایسے خونی مہدی کو مانتا ہے مگر منافقانہ طور پر گورنمنٹ کے پاس اس عقیدہ کے بر خلاف بیان کرتا ہے اگر اس کے ہم جنس مولویوں سے جیسے مولوی احمد اللہ امرتسری۔ مولوی رشید احمد گنگوہی ۔ مولوی عبد الجبار امرتسری۔ مولوی محمد بشیر بھوپالی۔ مولوی عبدالحق دہلوی ۔ مولوی ابراہیم آرہ۔ مولوی عبدالعزیز لدھیانوی اور خاص کر مولوی نذیر حسین دہلوی استاد محمد حسین سے حلفاً پوچھا جائے کہ تم لوگ مہدی موعود کی نسبت کیا اعتقاد رکھتے ہو وہ لڑائیوں کے لئے آنے والا ہے یا نہیں؟ اور نیز یہ کہ محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ تم میں سے ہے اور تمہارے عقیدہ پر ہے یا وہ الگ ہے اور کیا وہ اس وقت کی خلافت کو قریش کے سوا کسی اور کے لئے تجویز کرتا ہے تو ان گواہیوں سے یہ تمام منافقانہ کارروائی محمد حسین کی گورنمنٹ پر ایسی ظاہر ہو جائے گی جیسا کہ ایک سفید کی ہوئی اور خوبصورت بنائی ہوئی قبر میں سے کھود نے کے وقت اندر کی ہڈیاں اور آلائشیں ظاہر ہو جاتی ہیں۔ میں اپنی زیرک اور روشن دماغ گورنمنٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ شخص مہدی کی نسبت وہی عقیدہ رکھتا ہے جو اس کے ہم جنس دوست یعنی دوسرے مولوی پنجاب اور ہندوستان کے عقیدہ رکھتے ہیں ۔ گورنمنٹ سمجھ سکتی ہے کہ یہ کیونکر ممکن ہے کہ محمد حسین اتنے بڑے اجماعی عقیدہ میں دوسرے مولویوں سے اختلاف رکھ کر پھر ان کا دوست