جنگ مقدّس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 276 of 502

جنگ مقدّس — Page 276

۱۷۵ روحانی خزائن جلد ۶ ۲۷۴ جنگ مقدس غیرھواں پرچہ ۵/جون ۱۸۹۳ء (رونداد جلسه ) مرزا صاحب نے ۶ بجے ، امنٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ے بجے ، امنٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا اور با ہمی اتفاق سے قرار پایا کہ آج بحث ختم ہو اور آج کا دن بحث کا آخری دن سمجھا جاوے۔ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے کے بجے ۵۵ منٹ پر شروع کیا اور ۸ بجے ۵۵ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا۔ مرزا صاحب نے ۹ بجے ۲۳ منٹ پر شروع کیا اور ۱۰ بجے ۳۳ منٹ پر ختم کیا۔ جناب خواجہ یوسف شاہ صاحب آنریری مجسٹریٹ امرتسر نے کھڑے ہو کر ایک مختصر تقریر فرمائی اور حاضرین جلسہ کی طرف سے دونوں میر مجلسوں کا خصوصا ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب کا شکر یہ ادا کیا کہ ان کی خوش اخلاقی اور عمدہ انتظام کی وجہ سے یہ جلسہ ۵ دن تک بڑی خوش اسلوبی اور خوبی کے ساتھ انجام پذیر ہوا اور اگر کسی امر پر اختلاف پیدا ہوا تو دونوں میر مجلسوں نے ایک امر پر اتفاق کر کے ہر دو فریق کو رضا مند کیا اور ہر طرح انصاف کو مد نظر رکھ کر صورت امن قائم رکھی بعد ازاں تحریروں پر میر مجلسوں کے دستخط ہو کر جلسہ بر خاست ہوا ۔ ۵/ جون ۱۸۹۳ء دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان از جانب حضرت مرز ا صاحب ڈپٹی صاحب اور میرے سوال وجواب بطور حرف عین اور غین سے ہیں یعنی ڈپٹی صاحب ۔ مرادع اور مجھ سے مرادغ ہے۔ ع ۔ قرآن میں لکھا ہے کہ وَ يَكُونَ الذِينَ كُلَّهُ لِلهِ یعنی یہاں تک قتل کرو کہ کل دین اللہ ہی کا ہو جائے اور زمین الانفال : ٤٠