جنگ مقدّس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 227 of 502

جنگ مقدّس — Page 227

روحانی خزائن جلد ۶ ۲۲۵ جنگ مقدس دسواں پرچہ مباحثہ یکم جون ۱۸۹۳ء رونداد آج پھر جلسہ منعقد ہوا اور ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب نے ۶ بجے ۸ منٹ پر سوال لکھا نا شروع کیا اور ے بجے ۴۰ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا۔ بعدہ مرزا صاحب نے ۸ بجے ایک منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور 9 بجے ایک منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا بعد اسکے ڈپٹی صاحب نے ۹ بجے ۲۷ منٹ پر شروع کیا اور ۱۰ بجے 4 منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا بعد ازاں تحریروں پر میر مجلس صاحبان کے دستخط ہو کر جلسہ برخاست ہوا۔ دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ غلام قادر صحیح پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان از جانب اہل اسلام بیان ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب یکم جون ۱۸۹۳ میں نے کل کے بیانات فریق ثانی میں دو صدا ئیں عجیب و غریب سنی ہیں یعنی ایک یہ کہ گویا میں نے آپ کے کسی امر کا جواب نہیں دیا دوسرا یہ کہ گویا میں نے اقبال کیا ہے کہ اقنوم ثانی الوہیت سے مسیح کی انسانیت تمہیں برس تک خالی رہی ہے ۔ اگر یہ غلط فہمی ہے تو ان دو امروں کی اصلاح اس وقت میں کرتا ہوں ۔ پہلی غلطی کا میرا یہ جواب ہے کہ بعد طبع ہونے مباحثہ کل کے عام کے سامنے وہ رکھا جائے گا کہ منصف مزاج آپ ہی فیصلہ کرلیں گے کہ میں نے جواب نہیں دیا یا کہ فریق ثانی نے جواب نہیں دیا۔ دوسرے بارہ میں میرا جواب یہ تھا کہ مسیحیت میں خصوصیت مظہریت کی نمودار اس وقت ہوئی کہ جب وہ