جنگ مقدّس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 208 of 502

جنگ مقدّس — Page 208

روحانی خزائن جلد ۶ نواں پر چہ روئیداد جلسه مباحثه ۳۱ مئی ۱۸۹۳ء جنگ مقدس مرزا صاحب نے 4 بجے 4 منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ے بجے 4 منٹ پر ختم کیا اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا۔ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے ۷ بجے ۵۲ منٹ پر شروع کیا اور ۸ بجے ۵۲ منٹ پر ختم کیا اور سنایا گیا ۔ مرزا صاحب نے ۹ بجے ۲۶ منٹ پر شروع کیا اور ۱۰ بجے ۲۶ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا ۔ بعد ازاں مینجر نیشنل پریس کی درخواست پیش ہوئی کہ اُسے مباحثہ چھاپنے کی اجازت دی جائے ۔ قرار پایا کہ اُسے اجازت دی جائے اس شرط پر کہ وہ اُسی طرح مباحثہ چھاپے جس طرح کہ میجر ریاض هند پریس چھاپ رہا ہے ۔ یعنی بلا کمی و بیشی فریقین کی تحریر میں با ترتیب چھاپے ۔ اس کے بعد تحریروں پر میر مجلسوں کے دستخط ہوئے اور جلسہ بر خاست ہوا ۔ دستخط بحروف انگریزی غلام قا در فصیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام دستخط بحروف انگریزی ہنری مارٹن کلارک از جانب عیسائی صاحبان