جنگ مقدّس — Page 191
روحانی خزائن جلد ۶ ۱۸۹ جنگ مقدس افسوس ہے کہ ہم آپ پر کسی طرح خوش نہ ہوئے ۔ عقلی دلیل آپ نے مانگی بندہ نے پیش کر دی۔ نفلی جناب نے فرمائی حاضر کی گئی الہام پر آمادہ ہوئے سو بھی منظور اس موقعہ پر مجھ کو انجیل شریف کی ایک بات یاد آتی ہے متی کے ۱۲۔ 12۔ 19 میں ہے آخر الا مر آپ کی خدمت میں یہ عرض ہے کہ اوّل خدا کے ابن وحید کا رسالت لے کر دنیا میں آنا دلیل استقرائی سے مستثنیٰ ہے جیسے کہ آدم و حوا کی پیدائش ۔ جناب نے اس کا کیا جواب فرمایا بیچ ۔ دوم الوہیت کے دعوئی اور اثبات بائبل شریف سے معہ مفصل آیات کے پیش کئے گئے عقل سے امکان اور کلام الہی سے وقوع ثابت کیا گیا۔ جناب نے کیا جواب دیا بیچ ۔ (۹۸) یوحنا کے دسویں باب پر آپ نے بار ہا زور بے جالگا یا معقول دلیل دیکھیں تو پتہ ندارد پرانے عہد نامہ میں سے صحیح کے حق میں پیشگوئیاں اور نئے عہد نامہ میں ان کی تعمیل جناب کی خدمت میں پیش کی گئی جواب نیچ۔ پانچ پرانے عہد نامہ کے ایسے فقروں سے جیسا کہ ہم میں سے ایک کی مانند ہمتا۔ یہوا صدقنو وغیرہ وغیرہ الوہیت کا استدلال کیا گیا جناب کا جواب پیچ ۔ بڑی پختہ دلائل سے مسیح کا کامل انسان و کامل خدا ہونا و مظہر اللہ ہونا پیش کیا گیا۔ جواب بیچ ۔ ساتواں وہ جو آیات جناب نے پیش کی تھیں قیامت کے روز وغیرہ کے بارے میں ان کے حق میں خوب گوش گزاری ہوئی جناب نے کوئی جواب نہ فرمایا۔ آٹھواں ۔ جناب قرآن سے کئی حوالجات دیتے ہیں اور ان عاجزوں کے لئے وہ فضول ہیں کیونکہ ہم اس کو کتاب مستند نہیں سمجھتے۔ نہم ۔ مرقس کی ۱۶ پر جناب نے بہت کچھ تقریر فرمائی اور معجزوں کے حق میں ہمیں قائل کرنا چاہا۔ لہذا اس کا بھی جواب ہوا اور خوب ہی ہوا ۔ جناب نے کیا جواب دیا بیچ۔ دس ۔ نجات اور ذاتی الہام بے محل اور خلاف شرطوں کے تھا اس لئے ہم نے