جنگ مقدّس — Page 124
روحانی خزائن جلد ۶ ۱۲۲ جنگ مقدس چوتھا پر چہ مباحثه ۲۵ رمئی ۱۸۹۳ء رونداد آج چھ بجے ۸ منٹ پر میرزا صاحب نے اپنا جواب لکھا نا شروع کیا اور سات بجے ۸ منٹ پر ختم کیا۔ اس موقعہ پر یہ تحریک پیش ہوئی اور باتفاق رائے پیش ہوئی کہ چونکہ مضمون سنائے جانے کے وقت کا تب تحریروں کا مقابلہ بھی کرتے ہیں اس لئے ان کی روک ٹوک کی وجہ سے مضمون بے لطف ہو جاتا ہے اور سامعین کو مزہ نہیں آتا ۔ بنا براں ایسا ہونا چاہئے کہ کا تب پیشتر مضمون سنائے جانے کے باہم تحریروں کا مقابلہ کر لیا کریں۔ پھر ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب نے ے بجے۵۴ منٹ پر جواب لکھا نا شروع کیا اور آٹھ بجے ۵۴ منٹ پر ختم کیا اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا۔ پھر مرزا صاحب نے ۹ بجے ۲۴ منٹ پر شروع کیا اور ۱۰ بجے ہا ۲۴ منٹ پر ختم ہوا اور بلند آواز سے سنایا گیا ۔ بعد ازاں فریقین کی تحریروں پر میر مجلس صاحبان کے دستخط ہوئے اور مصدقہ تحریر میں فریقین کو دی گئیں اور جلسہ بر خاست ہوا ۔ دستخط بحروف انگریزی ہنری مارٹن کلارک دستخط بحروف انگریزی غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام ۲۵ رمئی ۱۸۹۳ ء وقت ۶ بجے ۸ منٹ بیان حضرت مرزا صاحب ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب نے میرے پہلے بیان پر جو میں نے کتاب آسمانی کے لئے بطور ضروری اعجازی علامت کے یہ لکھا تھا کہ دونوں کتابیں انجیل اور قرآن شریف کا ان کے کمالات ذاتیہ میں مقابلہ