ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 637
روحانی خزائن جلد ۳ ۶۳۷ ازالہ اوہام حصہ دوم اطلاع بعض دوستوں کے خط پہنچے کہ جیسے مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب بٹالوی بعد مباحثہ شہر لو د یا نہ سے حکماً نکالے گئے ہیں یہی حکم اس عاجز کی نسبت ہوا ہے سو واضح رہے کہ یہ افواہ سرا سر غلط ہے ۔ ہاں یہ سچ ہے کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اپنی وحشیانہ طرز بحث کی شامت سے لودہانہ سے شہر بدر کئے گئے لیکن اس عاجز کی نسبت کوئی حکم اخراج صادر نہیں ہوا چنانچہ ذیل میں نقل مراسلہ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر لودھیا نہ لکھی جاتی ہے۔ از پیشگاه مسٹرڈ بلیو چئوس صاحب بہادر ڈپٹی کمشنر او د بیا نہ ۔ میرزاغلام احمد صاحب رئیس قادیان سلامت چٹھی آپ کی مورخہ دیروز و موصول ملا حظہ و سماعت ہو کر بجوابش تحریر ہے کہ آپ کو بمتابعت و ملحوظیت قانون سرکاری لودھیا نہ میں ٹھہر نے کے لیے وہی حقوق حاصل ہیں جیسے کہ دیگر رعا یا تابع قانون سرکا را نگریزی کو حاصل ہیں ۔ المرقوم ۶ را گست ۱۸۹۱ء صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر