ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 629 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 629

روحانی خزائن جلد ۳ ۶۲۹ که الهى انت ربي وانا عبدك مجھے اس وقت ایک قصہ یاد آ گیا جس کو قلائد الجواہر میں محمد بن بیٹی تادفی نے ارقام فرمایا ہے اس پر غور کرو ۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی فرماتے ہیں جاء نی ابو العباس الخضر عليه معی السلام - يمتحنني بما امتحن به الاولياء من قبلى فكشف لى عن سريرته ففتح على بما خاطبته به ثم قلت له و هو مطرق ان يا خضر - ان كنت قلت لموسى | انک لن تستطيع م صبرًا - فانك لن تستطيع معى صبرا يا خضر ان كنت اسرائیلیا فانک اسرائیلی و انا محمدی - فها انا و انت و هذه الكرة و هذا الميدان هذا محمد و هذا الرحمن - وهذا فرسى مسرج ملجم و قوسی موتر و سیفی شاهر رضی اللہ عنہ ۔ سبحان اللہ کیا خوب ڈوکل ہے سنو ! حضرت مسیح علیہ الصلوۃ و السلام کی دوبارہ تشریف آوری کا ذکر قرآن مجید میں تو بالکل نہیں اسی طرح حضرت مسیح علیہ السلام کا بجسد و العصری زندہ رہ کر آسمان کی طرف عروج کرنا قرآن شریف سے ثابت نہیں ۔ پھر اگر یہ پوچھو کہ یہ مسئلہ کہاں ہے شاید جواب یہ ہو کہ احادیث میں ۔ مگر وہاں تو نہیں ۔ پھر کیا انا جیل میں مگر وہاں نہیں ۔ پھر کہاں ۔ تو جواب یہی ہوگا ۔ کہ عیسائیوں کے بھولے بھالے خیالات میں کیونکہ متی اور یوحنا تو ساکت ہیں اور لوک اور مرک تابعی نہ صحابی بے دیکھے انگلیں دوڑاتے ہیں۔ پھر کیا اسلامیوں کی اسرائیلی مرویات و حکایات وغیرہ میں (1) جن کی تائید قرآن مجید اور احادیث صحیحہ سے نہیں ہو سکتی ؟ کیونکہ قرآن کریم تو اسرائیلی مسیح عیسی ابن مریم علیہ السلام کی وفات کو مختلف جگہوں میں ذکر فرما چکا ہے اور احادیث صحیحہ میں نزول مسیح عیسی ابن مریم میں اسرائیلی نبی کا ذکر نہیں۔ اگر ہو بھی تو تثلیث میں مسیح عیسی ابن مریم نبی اللہ اسرائیلی کا جو شخص مثیل ہو گا اس پر مجاز مسیح ابن مریم اسرائیلی کہنا بھی جائز ہوگا۔ ہاں ینزل ابن مریم فیکم و امامکم منکم بخاری کی حدیث ہے ۔ اس حدیث کا ترجمہ اور اس کی حقیقت ہید " تشبیہ" پڑھا جائے۔ (شمس)