ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 627 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 627

روحانی خزائن جلد ۳ ۶۲۷ حتى فى الله اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب کا خط ایک سائل کے جواب میں عزیز من حفظك الله وسلّم - ثم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته - مرزاجى کے دعاوی پر آپ نے مجھے ایک بہت بڑا لمبا خط لکھا ہے ۔ بجواب اس کے گذارش ہے کہ فلا تستعجلون (جلد باز نہ بنو ) ایک الہی ارشاد ہے جو حضرت خاتم الانبیاء اصفی الاصفیاء سیدنا و مولانا احمد مجتبی محمد مصطفے (فداہ امی وابی ( صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفوں کے نام جاری ہوا تھا۔ ہم اسی ارشاد کو ظلی طور پر حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے کل اور نائب اور اس کے دین کے خادم حضرت مجدد الوقت مرزا جی کے مخالفوں کو سناتے ہیں۔ مخالفت والو! صبر سے انتظار کرو جلد باز نہ بنو۔ مرزا جی نے اپنے بعض احباب کو اس خاکسار کے سامنے فرمایا ہے کہ اگر لوگ تم سے بمباحثہ پیش آویں تو یہ الہی حکم ان کو سنا دو ۔ اِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ يَكُ صَادِقَاتُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفُ كَذَّابٌ عزیز من سنو اور اس پر غور کرو۔ دنیا میں ایک جماعت گذری اور اب بھی ہے جنہوں نے آنا الله کہا۔ اور کہتے ہیں۔ ایسے قائلین کی تکفیر و تفسیق سے بھی محتاط کف لسان پسند کرتے ہیں اور اس جماعت کو صلحاء و اولیاء کی جماعت کہتے ہیں۔ پس عزیز من! انا المسيح انا عيسى ابن مريم کہنے والے پر یہ شور و غل کیوں؟ انصاف ! انصاف !! انصاف !!! میرے پیارے ولی اللہ محدث دہلوی علیہ الرحمۃ نے الدر الثمین میں فرمایا ہے بلغنی عن سيدى العم انه قال رايت النبى صلى الله عليه وسلم في النوم فلم يزل يدنيني منه حتى صرت نفسه - ایسا ہی ابن حزم ظاہری کی نسبت شیخ محی الدین ابن عربی رحمہ اللہ نے ارقام فرمایا ہے یہ نظارہ انا محمد کہنے کا ہے۔ آہ پھر انا المسيح وانا ابن مريم الموعود پره طیش و غضب کیوں !!! المؤمن :٢٩