ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 620 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 620

روحانی خزائن جلد ۳ ۶۲۰ ازالہ اوہام حصہ دوم بقیه حاشیه پھر ہرگز دنیا میں نہیں آتا اور ایسا ہی حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے لیکن یہ ہرگز سچ نہیں ہے کہ ان تمام مقامات میں جہاں مردہ زندہ ہونا لکھا ہے واقعی اور حقیقی موت کے بعد زندہ ہونا لکھا گیا ہے بلکہ لغت کی رو سے موت کے معنے نیند اور ہر قسم کی بے ہوشی بھی ہے۔ پس کیوں آیات کو ۹۴۳ خواه نخواه کسی تعارض میں ڈالا جائے اور اگر فرض کے طور پر چار جانور مرنے کے بعد زندہ ہو گئے ہوں تو وہ اعادہ روح میں داخل نہیں ہوگا کیونکہ بجز انسان کے اور کسی حیوان اور کیڑے مکوڑے کی روح کو بقاء نہیں ہے۔ اگر زندہ ہو جائے تو وہ ایک نئی مخلوق ہوگی چنانچہ بعض رسائل عجائب المخلوقات میں لکھا ہے کہ اگر بہت سے بچھو کوٹ کر ایک ترکیب خاص سے کسی برتن میں بند کئے جائیں تو اس خمیر سے جس قدر جانور پیدا ہوں گے وہ سب بچھو ہی ہوں گے۔ تو اب کیا کوئی دانا۔ J۔ در حاشیه پھر آگے فرمایا کہ جو لوگ مر چکے ہیں ان میں اور دنیا میں ایک پردہ ہے جس کی وجہ سے وہ قیامت تک دنیا کی طرف رجوع نہیں کر سکتے ۔ پھر تیسری آیت جو اسی امر کو بوضاحت بیان کر رہی ہے یہ ہے قنيك التي قضى عليها النوت لے یعنی جس پر موت وارد ہو گئی خدا تعالی دنیا میں آنے سے اسے روک دیتا ہے۔ پھر چوتھی آیت اسی مضمون کی یہ ہے وَقَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا لَو أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّاً مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُ وَامِنَّا كَذلِكَ يُرِيهِمُ اللهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَاتٍ عَلَيْهِمْ وَمَاهُمْ بِخْرِجِينَ مِین القاب سے یعنی دوزخی لوگ درخواست کریں گے جو ایک دفعہ ہم دنیا میں جائیں تا ہم اپنے باطل معبودوں سے ایسے ہی بیزار ہو جائیں جیسے وہ ہم سے بیزار ہیں لیکن وہ دوزخ سے نہیں نکلیں گے۔ پھر پانچویں آیت اس مضمون کی یہ ہے ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ تُبْعَثُونَ کے پھر چھٹی آیت یہ ہے لَا يَبعُونَ عَنْهَا جولا کے پھر ساتویں آیت یہ ہے وَمَا هُمْ مِنْهَا بِسُخْرَجِينَ ۵ پھر آٹھویں آیت یہ ہے يُرِيدُونَ أَنْ يَخْرُجُوا مِنَ النَّارِ وَمَاهُمْ بِخْرِجِينَ مِنْهَا وَلَهُمْ عَذَابٌ مُقِيو پھر نویں آیت الزمر : ۴۳ البقرة: ١٦٨ ٣ المومنون :۱۷ الكهف: ١٠٩ الحجر : ۴۹ المآئدة : ٣٨