ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 610 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 610

روحانی خزائن جلد ۳ ۶۱۰ ازالہ اوہام حصہ دوم بقيه حاشیه فمعناه كل من كان في صفتهما لقوله تعالى الا عبادك من ، منهم المخلصين ۹۳۸) یعنی علامہ زمخشری نے بخاری کی اس حدیث میں طعن کیا ہے اور اس کی صحت میں اس کو شک ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث معارض قرآن ہے اور فقط اس صورت میں صحیح متصور ہوسکتی ہے کہ اس کے یہ معنے کئے جاویں کہ مریم اور ابن مریم سے مراد تمام ایسے لوگ ہیں جو اُن کی صفت پر ہوں ۔ ماسوا اس کے حسب آیت فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ 1 اور بحسب آیت کریمہ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللهِ وَايَتِهِ يُؤْمِنُونَ کے ہر ایک حدیث جو صریح آیت کے معارض پڑے رد کرنے کے لائق ہے۔ اور آخری نصیحت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ تھی کہ تم نے تمسک بکتاب اللہ کرنا۔ جیسا کہ بخاری کے صفحہ ۷۵۱ میں یہ حدیث درج ہے کہ اوصى بكتاب اللہ اسی وصیت پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انتقال کر گئے ۔ پھر اسی بخاری کے صفحہ ۱۰۸ میں یہ حدیث ہے و هذا الكتب الذى هدى الله به رسولكم فخذوا به تهتدوا یعنی اس قرآن سے تمہارے رسول نے ہدایت پائی ہے سو تم بھی اسی کو اپنا رہنما پکڑو تا تم ہدایت پاؤ۔ پھر بخاری کے صفحہ ۲۵۰ میں یہ حدیث ہے ما عندنا شيء الا كتاب الله یعنی کتاب اللہ کے سوا ہمارے پاس اور کوئی چیز نہیں جس سے بالاستقلال حمسک پکڑیں۔ پھر بخاری کے صفحہ ۱۸۳ میں یہ حدیث ہے حسبکم القرآن یعنی تمہیں ۹۲۹ قرآن کافی ہے۔ پھر بخاری میں یہ بھی حدیث ہے حسبنا كتب الله ما كان من شرط ليس في كتب الله فهو باطل قضاء الله احق دیکھ صفحہ ۲۹۰ ، ۳۷۷، ۳۴۸ ۔ اور یہی اصول محکم ائمہ کبار کا ہے۔ چنانچہ تلویح میں لکھا ہے انما یرد خبر الواحد من معارضة الكتب ۔ پس جس صورت میں خبر واحد جس میں احادیث بخاری و مسلم بھی داخل ہیں بحالت معارضہ کتاب اللہ رد کرنے کے لائق ہے تو پھر کیا یہ ایمانداری ہے کہ اگر کسی آیت کا کسی حدیث سے تعارض معلوم ہو تو آیت کے زیر وزبر کرنے کی فکر میں ہو جائیں اور حدیث کی تاویل کی طرف رخ بھی نہ کریں۔ الاعراف : ١٨٦ الجاثية :