ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 573 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 573

روحانی خزائن جلد ۳ ۵۷۳ ازالہ اوہام حصہ دوم مرتکب ہوئے اور نخوت سے بھرا ہوا جوش آپ کو اس جرم کا مرتکب بنا تا رہا۔ آخری روز میں بھی آپ سے یہی حرکت صادر ہوئی اور وحشیانہ غیظ و غضب اس کے علاوہ ہوا جس کی وجہ سے آپ سے بحکم آیہ کریمہ اَغرِضُ بکلی اعراض لازم آیا ۔ اور آپ کو نقل جواب نہ دی گئی۔ حضرت! آپ کے لفظ لفظ میں نخوت اور تکبر بھرا ہوا ہے اور فقرہ فقرہ سے اَنَا خَيْرٌ مِنْهُ کی بدبو آ رہی ہے ۔ بھلا ایک کتاب کے نام کی غلطی کا الزام دینا کیا یہی تہذیب تھی ۔ اور وہ بھی سفلہ طبع ملاؤں کی طرح سراسر دروغ ۔ اگر میں چاہتا تو آپ کی صرف نحو بھی اُسی وقت لوگوں کو دکھلا دیتا لیکن یہ کمینگی کی خصلت مجھ سے صادر نہیں ہو سکتی تھی ۔ میں دیکھتا ہوں اور یقین رکھتا (۸۶۸) ہوں کہ اگر آپ اپنے اس تعصب اور پست خیالی سے تائب نہیں ہوں گے تو خدائے تعالیٰ جیسا کہ قدیم سے اس کی سنت ہے آپ کے علم کی بھی پردہ دری کرے گا اور آپ کو آپ کا اصلی چہرہ دکھلاوے گا۔ جس وقت آپ اس عاجز کی نسبت یہ کہتے ہیں کہ یہ شخص بے علم اور نادان اور جاہل اور مفتری ہے تو آپ کا ایسی چالاکیوں سے صرف یہ مطلب ہوتا ہے کہ تا لوگوں کے ذہن نشین کریں کہ میں بڑا عالم اور دانا اور صاحب علم اور معرفت اور نیز صادق آدمی ہوں لیکن اپنے منہ سے کوئی مرتبہ انسان کو نہیں مل سکتا جب تک آسمانی نور اس کے ساتھ نہ ہو۔ اور جس علم کے ساتھ آسمانی نور نہیں وہ علم نہیں وہ جہل ہے ۔ وہ روشنی نہیں وہ ظلمت ہے ۔ وہ مغز نہیں وہ استخواں ہے۔ ہمارا دین آسمان سے آیا ہے اور وہی اس کو سمجھتا ہے جو وہ بھی آسمان سے ہی آیا ہو۔ کیا خدائے تعالیٰ نے نہیں فرمایا لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ میں قبول نہیں کروں گا اور ہر گز نہیں مانوں گا کہ آسمانی علوم اور اُن کے اندرونی بھید اور اُن کے تہ در تہ چھپے ہوئے اسرار ز مینی لوگوں کو خود بخود آ سکتے ہیں۔ زمینی لوگ دابتہ الارض ہیں مسیح السماء نہیں ہیں ۔ مسیح السماء آسمان سے اُترتا ہے اور اُس کا خیال آسمان کو مسح ۸۶۹ کر کے آتا ہے اور روح القدس اُس پر نازل ہوتا ہے اس لئے وہ آسمانی روشنی ساتھ رکھتا ہے لیکن دابة الارض کے ساتھ زمین کی غلاظتیں ہوتی ہیں اور نیز وہ انسان کی پوری شکل نہیں رکھتا ل الواقعة : ٨٠