ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 368 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 368

روحانی خزائن جلد۳ ۳۶۸ ازالہ اوہام حصہ دوم اسلام کے نظر آتے ہیں کیا کوئی فتنہ اندازی کا کام خیال میں آسکتا ہے جو ان لوگوں نے نہیں کیا۔ کیا دین اسلام کے مٹانے والی تدبیریں کوئی ایسی بھی باقی رہ گئی ہیں جو ان کے ہاتھ سے ظہور میں نہیں آئیں۔ اب انصاف کرنا چاہیے کہ جس حالت میں دنیا کی ابتدا سے آج تک تلیس کے تمام کاموں میں اور دجالیت کے تمام طریقوں میں انہیں لوگوں کا نمبر سب سے اول معلوم ہوتا ہے اور اس قسم کی وبا کے پھیلانے میں دنیا کے صفحہ میں اوّل سے آج کے دن تک کوئی نظیر ان کی معلوم نہیں ہوتی اور ان لوگوں کی زہر ناک تا شیروں نے بعض لوگوں کو تو پورے طور پر ہلاک کر دیا ہے۔ اور بعض کا مفلوج کی طرح نصف حصہ بیکار کر دیا ہے اور بعض کے خون میں جذامیوں کی طرح فساد ڈال دیا ہے۔ جن کے چہروں پر بڑے بڑے داغ جذام کے نظر آتے ہیں اور بعض کی آنکھوں پر ایسا ہاتھ پھیر دیا ہے کہ اب اُن کو کچھ بھی نظر نہیں آتا۔ اور نوکر سٹانوں کی ذریت کے پھیلنے کی وجہ سے مادر زاد اندھوں کی بھی جماعت بڑھتی ۵۰۰ جاتی ہے اور کروڑہا تیرہ طبع لوگوں میں ناپاک روحیں شور کر رہی ہیں۔ غرض اس وبا پھیلانے والی ہوا کی وجہ سے ایسا زمانہ آ گیا ہے کہ کروڑہا جذامی اور کروڑ با ما در زاد اندھے اور کروڑہا مفلوج اور کروڑ ہا مردوں کی لاشیں سڑی گلی ہوئی نظر آ رہی ہیں ۔ اب پھر میں کہتا ہوں کہ کیا اُن کے لئے کوئی مسیح ابن مریم محی اموات نہیں آنا چاہیے تھا جس حالت میں ایسا مسیح دجال آ گیا تو کیا مسیح ابن مریم نہ آتا ؟ اب یہ شبہات پیش کئے جاتے ہیں کہ دجال دائیں آنکھ سے کانا ہوگا اور یا جوج ماجوج اسی زمانہ میں ظہور کریں گے اور دابتہ الارض بھی آئے گا اور دُخان بھی اور طلوع شمس مغرب کی طرف سے ہوگا اور امام محمد مہدی بھی اس وقت ظہور کرے گا اور دجال کے ساتھ بہشت اور دوزخ ہوگا اور زمین کے خزانے بھی اس کے ساتھ ہوں گے اور ایک پہاڑ ۵۰۱ روٹیوں کا بھی ساتھ ہوگا۔ اور ایک گدھا بھی ہوگا اور دجال اپنے شعبدے دکھائے گا اور آسمان اور زمین دونوں اس کے حکم میں ہوں گے جس قوم پر چاہے بارش نازل کرے