ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 216
روحانی خزائن جلد ۳ ۲۱۶ ازاله او بام حصہ اول ملک الموت کی ٹانگ توڑ دی تھی اس غصہ سے کہ وہ بلا اجازت آپ کے کسی مُرید کی روح نکال کر لے گیا تھا تو ان کراماتوں کو ہر گز قبول نہیں کریں گے بلکہ ایسی مناجاتوں کے پڑھنے والوں کو مشرک بنائیں گے لیکن دجال ملعون کی نسبت کھلے کھلے طور پر یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ ملک الموت کیا تمام ملائک اور سارے فرشتے زمین و آسمان کے جو آفتاب اور ماہتاب اور بادلوں اور ہواؤں اور دریاؤں وغیرہ پر مؤکل ہیں سب اس کے حکم کے تابع ہو جائیں گے (۲۳) اور بکمال اطاعت اُس کے آگے سجدہ میں گریں گے ۔ سوچنا چاہیے کہ یہ کتنا بڑا شرک ہے کچھ انتہا بھی ہے؟ افسوس کہ ان لوگوں کے دلوں پر کیسے پردے پڑ گئے کہ انہوں نے استعارات کو حقیقت پر حمل کر کے ایک طوفان شرک کا بر پا کر دیا ہے اور با وجود قرائن قویہ کے ان استعارات کو قبول کرنا نہ چاہا جن کی حمایت میں قرآن کریم شمشیر برہنہ توحید کی لے کر کھڑا ہے۔ افسوس کہ اکثر لوگ خشک ملاؤں کی پیروی کرتے ہیں اور نہیں جانتے کہ ایسے مضامین کو ظاہر پر حمل کرنے سے کیا کیا خرابیاں پھیلیں گی وہ رسول کریم ( مادر و پدرم فدائے اوباد ) جس نے ہمیں لا اله الا اللہ سکھلا کر تمام غیر اللہ کی طاقتیں ہمارے پیروں کے نیچے رکھ دیں اور ایک زبر دست معبود کا دامن پکڑا کر ہماری نظر میں ماسوا کا قدر ایک مرے ہوئے کیڑے سے بھی کمتر کر دیا۔ کیا وہ مقدس نبی ہمارے ڈرانے کو آخری زمانہ کے لئے یہ ھوا چھوڑ گیا۔ پھر میں کہتا ہوں کہ وہ موحدوں کا بادشاہ جس نے ہمارے رگ وریشہ میں ہمیشہ کے لئے یہ دھنسا دیا کہ الہی طاقتیں کسی مخلوق میں آہی نہیں سکتیں۔ کیا وہ اپنی متواتر تعلیموں کے برخلاف ہمیں ایسا سبق دینے ۲۳۲ لگا۔ سواے بھائیو یقیناً سمجھو کہ اس حدیث اور ایسا ہی اس کی امثال کے ظاہری معنے ہرگز مراد نہیں ہیں۔ اور قرائن قویہ ایک شمشیر برہنہ لے کر اس کو چہ کی طرف جانے سے روک رہے ہیں بلکہ یہ تمام حدیث اُن مکاشفات کی قسم میں سے ہے جن کا لفظ لفظ تعبیر کے لائق ہوتا ہے جیسا کہ