ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 103
روحانی خزائن جلد ۳ ۱۰۳ ازالہ اوہام حصہ اول بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ والسلام على قوم موجع سيما على امام الأصفياء وسيد الانبياء محمد ن المصطفى واله واصحابه اجمعين ۔ اللهم ارزقنا انوار اتباعه واعطنا ضوءه بجميع انواعه برحمتک علیه و اشیاعه اس سوال کا جواب کہ حضرت مسیح بن مریم نے مُردوں کو زندہ کیا اور اندھوں کو آنکھیں بخشیں بہروں کے کان کھولے ان تمام معجزات میں سے مثیل مسیح نے کیا دکھایا اس جگہ اوّل تو یہ جواب کافی ہے کہ جس مسیح کے مسلمان لوگ منتظر ہیں اس کی نسبت ہرگز احادیث میں یہ نہیں لکھا کہ اس کے ہاتھ سے مردے زندہ ہوں گے بلکہ یہ لکھا ہے کہ اس کے دم سے زندے مریں گے ۔ علاوہ اس کے خدائے تعالیٰ نے اسی غرض سے اس عاجز کو بھیجا ہے کہ (۲) تا روحانی طور پر مردے زندہ کئے جائیں بہروں کے کان کھولے جائیں اور مجز وموں کو صاف کیا جائے اور وہ جو قبروں میں ہیں باہر نکالے جائیں اور نیز یہ بھی وجہ مماثلت ہے کہ جیسے مسیح بن مریم نے انجیل میں تو ریت کا صحیح خلاصہ اور مغز اصلی پیش کیا تھا اسی کام کے لئے یہ عاجز مامور ہے تا غافلوں کے سمجھانے کے لئے قرآن شریف کی اصلی تعلیم پیش کی جائے مسیح صرف اس کام کے لئے آیا تھا کہ توریت کے احکام شدومد کے ساتھ ظاہر کرے ایسا ہی یہ عاجز بھی اسی کام کے لئے بھیجا گیا ہے کہ تا قرآن شریف کے احکام بہ وضاحت بیان کر دیوے فرق صرف اتنا ہے کہ وہ مسیح موسیٰ کو دیا گیا تھا اور یہ میسج مثیل موسیٰ کو عطا کیا گیا سو یہ تمام مشابہت