عصمتِ انبیاءؑ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 679 of 822

عصمتِ انبیاءؑ — Page 679

روحانی خزائن جلد ۱۸ ۶۷۵ عصمت انبياء عليهم السلام ڈالا جائے گا مگر مذہب کے لئے کوئی وعید نہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ يَّاتِ رَبِّة مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوْتُ فِيهَا وَلَا يَخيى لا یعنی جو شخص خدا کے پاس مجرم ہو کر آئے گا۔ اس کی سزا جہنم ہے نہ اس میں وہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا۔سواس جگہ خدا نے مجرما کہا مذنبا نہیں کہا کیونکہ بعض صورتوں میں معصوم کو بھی مذیب کہہ سکتے ہیں مگر مجرم نہیں کہہ سکتے اس پر ایک اور دلیل ہے اور وہ یہ ہے کہ سورۃ آل عمران میں یہ آیت ہے وَاِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيَّنَ لَمَا أَتَيْتُكُمْ مِنْ كِتَبٍ وَ حِكْمَةٍ ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُّصَدِّقُ لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ قَالَ ءَ اَقْرَرْتُمْ وَأَخَذْتُمْ عَلَى ذلِكُمْ (191) إصْرِى قَالُوا أَقْرَرْنَا کے اس آیت سے بنص صریح ثابت ہوا کہ تمام انبیاء جن میں حضرت مسیح بھی شامل ہیں مامور تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاویں اور انہوں نے اقرار کیا کہ ہم ایمان لائے اور پھر جب آیت وَ اسْتَغْفِرُ لِذَلكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنت کے کو اس آیت کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے اور ذَنُب سے مراد تعوذ باللہ جرم لیا جائے تو حضرت عیسیٰ بھی اس آیت کی رو سے مجرم ٹھہریں گے کیونکہ وہ بھی اس آیت کی رو سے ان مومنین میں داخل ہیں جو آنحضرت پر ایمان لائے پس بلاشبہ وہ بھی مُذْنِب ٹھہرے۔ یہ مقام عیسائیوں کو غور سے دیکھنا چاہئے ۔ پس ان آیات سے بوضاحت تمام ثابت ہوا کہ اس جگہ ذنب بمعنی جرم نہیں ہے بلکہ انسانی کمزوری کا نام ذنب ہے جو قابل الزام نہیں۔ اور مخلوق کی فطرت کے لئے ضروری ہے کہ یہ کمزوری اس میں موجود ہو اور کمزوری کا نام اس لئے ذنب رکھا ہے کہ انسان کی فطرت میں طبعا یہ قصور اور کمی واقع ہے تا وہ ہر وقت خدا کا محتاج رہے اور تا اس کمزوری کے دبانے کے لئے ہر وقت خدا سے طاقت مانگتا رہے اور اس میں کچھ شک نہیں کہ بشری کمزوری ایک ایسی چیز ہے کہ اگر خدا کی طاقت اس کے ساتھ شامل نہ ہو تو نتیجہ اس کا بجز ذئب کے اور کچھ نہیں پس جو چیز موصل إلى الذنب ہے طه: ۷۵ ۲ ال عمران : ۸۲ محمد : ۲۰