اسلام (لیکچر سیالکوٹ) — Page 218
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۲۱۸ لیکچر سیالکوٹ مجھ سے پہلے اس بارے میں غلطی کی ہے ان کو وہ غلطی معاف ہے کیونکہ ان کو یاد نہیں دلایا گیا تھا۔ ان کو حقیقی معنی خدا کے کلام کے سمجھائے نہیں گئے تھے پر میں نے تم کو یاد دلا دیا اور صحیح صحیح معنی سمجھا دیئے۔ اگر میں نہ آیا ہوتا تو غلطی کے لئے رسمی تقلید کا ایک عذر تھا لیکن اب کوئی عذر باقی نہیں۔ میرے لئے آسمان نے گواہی دی اور زمین نے بھی اور اس اُمت کے بعض اولیاء نے میرا نام اور میرے مسکن کا نام لے کر گواہی دی کہ وہی مسیح موعود ہے اور بعض گواہی دینے والے میرے ظہور سے تین برس پہلے دنیا سے گذر چکے جیسا کہ ان کی شہادتیں میں شائع کر چکا ہوں اور اسی زمانہ میں بعض بزرگانِ دین نے جن کے لاکھوں انسان پیرو تھے خدا سے الہام پا کر اور آنحضرت سے رویا میں سن کر میری تصدیق کی اور اب تک ہزار ہانشان مجھ سے ظاہر ہو چکے ہیں اور خدا کے پاک نبیوں نے میرے وقت اور زمانہ کو مقرر کیا اور اگر تم سوچو تو تمہارے ہاتھ پیر اور تمہارے دل بھی میرے لئے گواہی دیتے ہیں کیونکہ کمزوریاں حد سے گذر گئیں اور اکثر لوگ ایمان کی حلاوت کو بھی بھول گئے اور جس ضعف اور کمزوری اور غلطی اور بے راہی اور دنیا پرستی اور تاریکی میں یہ قوم گرفتار ہورہی ہے یہ حالت بالطبع تقاضا کر رہی ہے کہ کوئی اُٹھے اور ان کی دستگیری کرے۔ با ایں ہمہ اب تک میرا نام دجال رکھا جاتا ہے۔ وہ قوم کیسی بدنصیب ہے کہ ان کی ایسی نازک حالت کے وقت ان کے لئے دجال بھیجا جائے۔ وہ قوم کیسی بد بخت ہے کہ ان کی اندرونی تباہی کے وقت ایک اور تباہی آسمان سے دی جائے اور کہتے ہیں کہ یہ شخص لعنتی ہے۔ بے ایمان ہے یہی لفظ حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی کہے گئے تھے اور ناپاک یہودی اب تک کہتے ہیں مگر قیامت کو جو لوگ جہنم کا مزا چکھیں گے وہ کہیں گے امالَنَا لَا نَرٰی رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِنَ الْأَشْرَارِ لے یعنی ہمیں کیا ہو گیا کہ دوزخ میں ہمیں وہ لوگ نظر نہیں آتے جنہیں ہم شریر سمجھتے تھے ۔ دنیا نے ہمیشہ خدا کے ماموروں سے دشمنی کی کیونکہ دنیا سے پیار کرنا اور خدا کے مرسلوں سے پیار کرنا ہر گز ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتا اور تم دنیا سے پیار نہ کرتے تو مجھے دیکھ