اِعجاز المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xxxii of 822

اِعجاز المسیح — Page xxxii

مسیح موعود علیہ السلام نے اس کتاب کی اشاعت اس وقت تک مناسب نہ خیال کی جب تک کہ عدالت سے یہ فیصلہ نہ ہو جائے کہ یہ خطوط مولوی کرم دین صاحب کے اپنے لکھے ہوئے ہیں یا نہیں۔اور اس اثناء میں آپ بعض اور دوسری اہم تصانیف کی طرف متوجہ ہو گئے اور یہ کتاب چھپی ہوئی پڑی رہی۔جو ٹائیٹل پیج طبع کر ا کر ۲۵؍ اگست ۱۹۰۹ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اﷲ عنہ کے عہد سعادت مہد میں پہلی بار شائع ہوئی۔(دیکھو صفحہ ۶۱۹،۶۲۰جلد ھٰذا) اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ دعا ہے کہ وہ ان روحانی خزائن سے ہمیں اور ہماری اولادوں کو اور اقوامِ عالم کو کماحقہٗ مستفید ہونے کی توفیق بخشے۔آمین۔اللّٰھم آمین خاکسار جلال الدین شمس ربوہ گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ مضمون رسالہ ریویو آف ریلیجنز اردو کے پہلے شمارہ جنوری ۱۹۰۲ء میں حضور کے نام کے بغیر شائع ہوا تھا۔طرز تحریر اور مضمون کی اندرونی اور بیرونی شہادات سے ثابت ہے کہ یہ مضمون حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہی تحریر فرمایا ہوا ہے۔رسالہ ریویو آف ریلیجنز انگریزی کے پہلے شمارہ (اشاعت ۲۰؍جنوری ۱۹۰۲ء ) میں بھی یہ مضمون شامل ہے۔اس رسالہ کی اشاعت کے چار دن بعد ایڈیٹر الحکم نے اپنے اخبار کی۲۴؍جنوری ۱۹۰۲ء کی اشاعت میں ریویوکا ذکر کرتے ہو ئے لکھا کہ’’ میگزین کے مضامین کے متعلق کہ وہ کیسے ہیں ؟ہمیں بغیر اس کے اور کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کہ حضرت مسیح موعودؑ کے قلم سے نکلے ہوئے ہیں۔‘‘ اس کے بعد انہوں نے اس رسالہ میں شائع ہونے والے مضامین کی مکمل فہرست دی ہے جس میں تیسرے نمبر پر اس مضمون کا ذکر ہے اور پھر لکھا ہے کہ :۔’’مندرجہ بالامضامین جو سب کے سب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قلم سے نکلے ہیں لئے ہوئے پہلا رسالہ شائع ہوا ہے۔‘‘ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے یہ مضمون پہلی بار روحانی خزائن میں شامل کیا جارہا ہے۔