اِعجاز المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xxii of 822

اِعجاز المسیح — Page xxii

اشتہار ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور پیشگوئی کا پورا ہونا‘‘ شامل اشاعت ہیں۔روحانی خزائن کے پہلے ایڈیشن میں یہ دونوں اشتہار کسی وجہ سے شامل نہیں تھے۔اب موجودہ ایڈیشن میں اعجاز المسیح کے آخر میں یہ دونوں اشتہار شامل کردئیے گئے ہیں۔(ناشر کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن) ایک غلطی کا ازالہ یہ ایک چھوٹا سا رسالہ ہے جو بطور اشتہار ۵؍ نومبر ۱۹۰۱ء کو شائع کیا گیا اس کی تالیف کا باعث یہ ہوا :۔’’کہ ایک صاحب پر ایک مخالف کی طرف سے یہ اعتراض پیش ہوا کہ جس سے تم نے بیعت کی ہے وہ نبی اور رسول ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس کا جواب محض انکار کے الفاظ سے دیا گیا حالانکہ ایسا جواب صحیح نہیں ہے۔حق یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوتی ہے اس میں ایسے الفاظ رسول اور مرسل اور نبی کے موجود ہیں نہ ایک دفعہ بلکہ صد ہا دفعہ پھر کیونکر یہ جواب صحیح ہو سکتا ہے کہ ایسے الفاظ موجود نہیں ہیں بلکہ اس وقت تو پہلے زمانہ کی نسبت بھی بہت تصریح اور توضیح سے یہ الفاظ موجود ہیں۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۲۰۶) یہ رسالہ اس لحاظ سے ایک اہم رسالہ ہے کہ اس رسالہ میں اصولی طور پر اس اختلاف کا حل پیش کیا گیاہے جو بظاہر آپ کی ۱۹۰۱ء سے پہلے کی تحریروں اور ۱۹۰۱ء کے بعد کی تحریروں میں اپنی نبوت کے متعلق نظر آتا ہے۔۱۹۰۱ء سے پہلے کی تالیفات میں آپ نے بکثرت اپنے نبی ہونے سے انکار کیا ہے اور ۱۹۰۱ء سے بعد کی تالیفات میں بکثرت اپنے نبی ہونے کا اقرار کیا ہے۔اور نبی کے معنے خدا کی طرف سے اطلاع پا کر غیب کی خبر دینے والا ذکر کر کے اور اپنی ڈیڑھ سو پیشگوئیوں کا جو امور غیبیہ پر مشتمل تھیں اور پوری ہو چکی تھیں حوالہ دے کر اس رسالہ میں فرماتے ہیں :۔’’میں اپنی نسبت نبی یا رسول کے نام سے کیونکر انکار کر سکتا ہوں اور جبکہ خود خدا تعالیٰ نے یہ نام میرے رکھے ہیں تو مَیں کیونکر ردّ کردوں یا کیونکر اس کے سوا کسی دوسرے سے ڈروں۔۔۔۔۔۔۔اور جس جس جگہ مَیں نے نبوت یا رسالت