اِعجاز احمدی — Page 156
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۵۶ اعجاز احمدی نعیمه نزول المسیح فَقَدْ سَرَّنِي فِي هَذِهِ الصُّورِ صُورَةٌ لِيَدْفَعَ رَبِّي كُلَّمَا كَانَ يَحْشُرُ * پس ان صورتوں میں مجھے ایک طریق اچھا معلوم ہوا ۔ تا میرا خدا اس طوفان کو دور کر دے جو اُس نے اٹھایا ہے فَالفُتُ هذَا النَّظْمَ أَغْنِي قَصِيدَتِي لِيُخْزِيَ رَبِّي كُلَّ مَنْ كَانَ يَهْذِرُ پس میں نے یہ ظلم یعنی یہ قصیدہ اپنا تالیف کیا۔ تا میرا خدا ان لوگوں کو رسوا کرے جو بکواس کرتے ہیں وَهَذَا عَلَى إِصْرَارِهِ فِى سُؤَالِهِ فَكَيْفَ بِهَذَا السُّبُلِ أُغْضِى وَانْهَرُ اور یہ قصیدہ اس کے اصرار مقابلہ پر بنایا گیا ہے۔ پس میں باوجود اس قدر سوال کے کیونکر چشم پوشی کروں اور کیونکر سائل کو جھڑک دوں وَلَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْجَوَابِ جَرِيمَةٌ فَنَهْدِى لَهُ كَالا كُل مَا كَان يَبْذُرُ اور اس جواب میں ہم پر کوئی گناہ نہیں۔ اور ہم اُس کو ہدیہ کے طور پر اس چیز کا پھل دیتے ہیں جو اس نے بویا تھا فَإِنْ أَكُ كَذَّابًا فَيَأْتِي بِمِثْلِهَا وَإِنْ اَكَ مِنْ رَّبِّي فَيُغْشَى وَيُثْبَرُ پس اگر میں جھوٹا ہوں تو ایسا قصید و نالائے گا اور اگر میں خدا کی طرف سے ہوں پس اس کی سمجھ پر پردہ ڈال دیا جائے گا اور روکا جائے گا وَهذَا قَضَاءُ اللَّهِ بَيْنِي وَبَيْنَهُمُ لِيُظهر أيتِهُ وَمَا كَانَ يُخْبرُ اور یہ خدا کا فیصلہ ہے ہم میں اور اُن میں تا اپنے نشانوں کو ظاہر کرے اور اس نشان کوظاہر کرے جو پہلے خبر دے رکھی تھی قَطَعْنَا بِهَذَا دَابِرَ الْقَوْمِ كُلِّهِمْ وَغَادَرَهُمُ رَبِّي كَغُصْنٍ تُجَدِّرُ ہم نے اس نشان سے سب کا فیصلہ کر دیا ہے اور میرے رب نے اُن کو اُن شاخوں کی طرح کر دیا جو کاٹ دی جاتی ہیں (۳۵) ارى أَرْضَ مُدَّ قَدْ أُرِيدَ تَبَارُهَا وَغَادَرَهُمُ رَبِّي كَغُصْنٍ تُجَدَّرُ میں مد کی زمین دیکھتا ہوں کہ اُس کی تباہی نزدیک آ گئی۔ اور میرے رب نے اُن کو کٹی ٹہنی کی طرح کر دیا اَ يَا مُحْسِنِى بِالْحُمْقِ وَالْجَهْلِ وَالرُّغَا رُوَيْدَكَ لَا تُبْطِلُ صَنِيْعَكَ وَاحْذَرُ اے میرے محسن! اپنے حمق اور جہالت اور اونٹ کی طرح بولنے سے باز آجا اور اپنے احسان کو باطل نہ کر اتَشْتِمُ بَعْدَ العَوْن وَالْمَنِّ وَالنَّدَى اَتَنْسى نَدَى مُدَّ وَّ مَا كُنتَ تَنْصُرُ کیا تو مد داور احسان اور بخشش کے بعد گالیاں دے گا۔ کیا تو اس بخشش کو بھلا دے گا جو مد کے مقام میں تو نے کی اور بخشش کی تَرَى كَيْفَ أَغْبَرْتِ السَّمَاءُ بِآيِهَا إِذَا الْقَوْمُ آذَرْنِي وَعَابُوا وَغَبَّرُوا تو دیکھتا ہے کہ کس طرح آسمان نشانوں کی پر زور بارش کرنے لگا۔ جب قوم نے مجھے دُکھ دیا اور عیب نکالے اور گر داٹھائی ا هَذَا الشَّعُرُ مِنْ وَحْيِ اللَّهِ تَعَالَى جَلَّ شَانُهُ -