اِعجاز احمدی — Page 155
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۵۵ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح وَمَامَسَّهُ نُورٌ مِّنَ الْعِلْمِ وَالْهُدَى فَيَا عَجَبًا مِّنْ بَقَّةٍ يَسْتَخْسِرُ حالانکہ ثناء اللہ کوعلم اور ہدایت سے ذرہ میں نہیں ۔ پس تعجب ہے اس مچھر پر کہ گر گس بنا چاہتا ہے فَلَمَّا اعْتَدَى وَاحَسٌ صَحْبَى أَنَّهُ يُصِرُّ عَلَى تَكْذِيْهِ لَا يُقَصِّرُ پس جب وہ حد سے بڑھ گیا اور میرے دوستوں نے معلوم کیا ۔ کہ وہ تکذیب پر اصرار کر رہا ہے اور باز نہیں آتا ☆ دَعَوُهُ لِيَبْتَهلَنُ لِمَوْتِ مُزَوِّرٍ ۔ مُضِلَّ فَلَمْ يَسُكُتُ وَلَمْ يَتَحَسَّرُ اُس کو بلایا کہ جھوٹے کی موت کے لئے خدا کی جناب میں تضرع کرے۔ وہ جھوٹا جو گمراہ کرتا ہے ایس ثنا اللہ اپنے شور سے چپ نہ ہوا اور نہ تھکا وَ كَذَّبَ إِعْجَازَ الْمَسِيحِ وَايَهُ وَغَلَّطَهُ كِذْبَا وَّ كَانَ يُزَوِّرُ اور کتاب الان اصبح جو میری کتاب ہے اس کی اس نے تکذیب کی اور اس کے نشان فصاحت کی تکذیب کی اور جھوٹ کی راہ سےاس کو لہ اظہر اور جھوٹ بولا وَقِيلَ لِإِمْلَاءِ الْكِتَابِ كَمِثْلِهِ فَقَالَ كَاهْلِ الْعُجُبِ إِنَّى سَاسُطُرُ پس اس کو کہا گیا کہ اعجاز مسیح کی طرح کوئی کتاب لکھ ۔ پس اس نے خود نمائی سے کہا کہ میں لکھوں گا وَ انْكَرَ آيَاتِي وَانْكَرَ دَعْوَتِی وَاَنْكَرَ الْهَامِي وَقَالَ مُزَوِّرُ (٢٣) اور میرے نشانوں سے انکار کیا اور میری دعوت سے انکار کیا۔ اور میرے الہام سے انکار کیا اور کہا کہ ایک جھوٹا آدمی ہے وَ كَذَّبَنِى بِالْبُخْلِ مِنْ كُلِّ صُورَةٍ وَخَطَّانِي فِي كُلِّ وَعْطٍ أَذَكِّرُ اور اُس نے ہر ایک صورت سے مجھے کا ذب ٹھہرایا۔ اور ہر ایک وعظ میں جو میں نے کیا، مجھے خطا کی طرف منسوب کیا فَأُفْرِدْتُ إِفْرَادَ الْحُسَيْنِ بِكَرْبَلَا وَفِي الْحَيِّ صِرُنَا مِثْلَ مَنْ كَانَ يُقْبَرُ پس اُس جگہ میں اکیلا رہ گیا جیسا کہ حسین کربلا میں اور اس قوم میں ہم ایسے ہو گئے جیسا کہ مردہ دفن کیا جاتا ہے تَصَدَّى لِانْكَارِی وَ اِنْكَارِايَتِی وَكَانَ لِحِقْدِ كَالْعَقَارِبِ يَأْبُرُ میرے انکار اور میرے نشانوں کے انکار کیلئے پیش آیا۔ اور وہ کینہ سے کردم کی طرح نیش زنی کرتا تھا ایسا اس وقت کہا جب ثناء اللہ کو تکذیب میں انتہا تک دیکھا اور ایسی لاف زنی کرتے اس کو مشاہدہ بھی کر لیا۔ منہ